۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
قرآن پرنٹنگ سینٹر

حوزہ/ نمائش کے اختتام پر شرکت کرنے والی تمام مراکز، مقدس مقامات، اور اشاعتی اداروں کو پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش کے منتظمین کی طرف سے نمائش میں شرکت کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے منسلک قرآن پرنٹنگ سینٹر نے پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش میں بھرپور اور ممتاز شرکت کرتے ہوئے شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی ہے۔ یہ قرآن نمائش قرآن پاک کے عالمی دن اور جشن شعبانیہ کے ضمن میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے درمیانی صحن مابین الحرمین میں منعقد کی گئی تھی جو پانچ دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہے۔

نمائش کے اختتام پر شرکت کرنے والی تمام مراکز، مقدس مقامات، اور اشاعتی اداروں کو پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش کے منتظمین کی طرف سے نمائش میں شرکت کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

مزید برآں، نمائش کے منتظمین نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے منسلک قرآن پرنٹنگ سینٹر کو اس کی ممتاز شرکت اور عراق میں جدید ترین نوعیت کا واحد مرکز ہونے کی بناء پر شیلڈ آف ایکسیلینس پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں قرآن مرکز کا پویلین مہمانوں کی توجہ مرکزرہا کیونکہ دار الکفیل عراق میں قرآن کی تیاری اور طباعت کا واحد مرکز ہے، اور یہ مرکز فی الحال خصوصی قرآن بشمول تعلیمی قرآن اور تجویدی قرآن کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .