۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ تجوید اور حسن قرائت کی کلاسز کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی کی کلاسز منعقد کرکے نوجوان نسل کے قرآن کریم سے تعلق کو فروغ دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ ستر ملکوں کے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرائت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری سید انور ہاشمی کے اعزاز میں امام بارگاہ اھل بیت علیھم السلام میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قاری سید انور ہاشمی نے قرائت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ اس موقعہ پر شرکاء نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے ہوئے شیلڈ اور ھدیہ سے نوازا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے قاری سید انور ہاشمی کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب قرآن کا سمجھنا باعثِ ھدایت اور قرآن مجید پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قرآن پاک کی تعلیمات کو رائج کرکے اصلاح کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجوید اور حسن قرائت کی کلاسز کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی کی کلاسز منعقد کرکے نوجوان نسل کے قرآن کریم سے تعلق کو فروغ دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .