حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ تنظیموں کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے۔
جبکہ ڈاکٹر مولانا نسیم حیدر زیدی نے اپنے خطاب میں کہا امام خمینی دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے اورسیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہے ایسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کا دھارا اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں۔
خطاب میں علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ نثار احمد قلندری سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا امام خمینی کے دئیے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہواکہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لاءحہ عمل یا نظام نہیں ہے آپ نے نظریہ ولایت فقیہہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے ۔