۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
وفاق المدارس شیعه پاکستان

حوزہ/ یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ ،مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 21 جو ن بروز پیر کو جامعہ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ پر نظرثانی کمیٹی کی پیشرفت کا جائزہ ، اتحاد تنظیمات مدارس کے بینک اکاو نٹس اورمدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی نصاب کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ملت اسلامیہ میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔جبکہ وقف املاک بورڈ ایکٹ متنازع اور غیر شرعی ہے، مدارس کی رجسٹریشن اور اکاونٹس کھولنے میں غیر ضروری طور پر رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ اس لئے وفاق المدارس نے حساس نوعیت کے ان مسائل پر اپنا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی کابینہ میں شامل علماءکرام شریک ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .