۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکساں قومی نصاب میں متنازع مواد کے خلاف 11 فروری کو یوم نصاب منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ آئمہ جمعہ، نماز جمعہ کے خطبات میں متنازع نصاب کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکساں قومی نصاب میں متنازع مواد کے خلاف 11 فروری کو یوم نصاب منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ آئمہ جمعہ، نماز جمعہ کے خطبات میں متنازع نصاب کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل بروز جمعہ ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منا رہے ہیں، جس کا مقصد حکومت کو متنازع مواد کے حوالے سے متوجہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نصاب کمیٹی میں موجود ہمارے علماء نے متنازع مواد کی نشاندہی بھی کی تھی، لیکن ہمارے تحفظات دُور نہیں کئے گئے، جس کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری ملت جعفریہ جمعہ کو پُرامن یوم احتجاج منائے گی، حکومت نے نصاب کے حوالے سے ہمارے تحفظات دور نہ کئے تو ہماری اعلیٰ قیادت اس حوالے سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصاب کو غیر متنازع اور فرقہ واریت سے پاک ہونا چاہیئے، مگر جو نصاب نافذ کیا گیا ہے، اس میں اہلبیت اطہارؑ کے ابواب خارج کر دیئے گئے ہیں جبکہ واقعہ کربلا کو بھی نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء نے مفصل اعتراضات حکومت کو پیش کئے، مگر ان پر عمل نہ کرکے حکومت نے اپنی ساکھ متاثر کر لی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .