۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اجلاس

حوزہ/قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے شیعہ علماء و زعماء پاکستان کا ایک اہم اجلاس حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے شیعہ علماء و زعماء کا ایک اہم اجلاس حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ حسنین گردیزی، ڈاکٹر محمد ثقیلین, ڈاکٹر ابنِ حسن، ڈاکٹر ثاقب اکبر نقوی اور ڈاکٹر روشن علی نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر لاہور سے آن لائن اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں یکساں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے اب تک طے پائے گئے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان امور پر تجاویز مرتب کی گئیں، ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے نصابی کتب میں تحفظات و اعتراضات کے حوالے سے شرکائے اجلاس کو بتایا اور ان کی جانب سے بھیجی گئی تمام ترامیم سے آگاہ کیا۔ بعدازاں اجلاس کے شرکاء نے جامعۃ الکوثر میں مفسر قرآن بزرگ عالم دین حضرت شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی اور نصاب کے حوالے سے ان کی رہنمائی حاصل کی، اس موقع پر علامہ شیخ شفاء نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علامہ شیخ شفاء نجفی نے یکساں نصاب تعلیم پر مرکز میں ہونے والے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جن کی روشنی میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن نجفی کی رہنمائی میں یکساں نصاب کے حوالے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .