۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/ پاکستان میں اہل سنت کے عقائد سے ہمیں کوئی مسلۂ نہیں ہے لیکن جہاں ان کو اپنے عقائد کے مطابق نصاب پڑھنے کا حق ہے وہاں شیعہ کو بھی یہ حق حاصل ہے کیوں کہ شیعہ اقلیت میں نہیں ہیں بلکہ مذہب تشیع پاکستان کا اہلسنت کے بعد دوسرا بڑا مکتب ہے اور ہم تشیع کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے ۳ رجب المرجب کو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں "انفجار نور و پاکستان میں نصاب تعلیم" کے موضوع پر ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علماء وطلاب اور پاکستانی انجمنوں کے صدور کے علاوہ کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ذوالفقار صاحب نے حاصل کی اور تلاوت قرآن کے بعد زیارت عاشورا بھی تلاوت فرمائی۔

زیارت کے بعد خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مسؤل دفتر مولانا توقیر عباس کاظمی نے زائرین کے لئے زیارت کی اہمیت و آداب زیارت کے متعلق گفتگو کی اور ثمرات زیارت کی پاسداری کی تلقین کی۔

خطبہ استقبالیہ کے بعد فارسی زبان کے ماہر خطیب جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام حمید رضا رضائی نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے متعلق گفتگو کی۔ اس کے بعد شعبہ زائرین کے سربراہ جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے زائرین کی مشکلات کے فوری حل کے لیئے کی جانے والی کوششوں کے متعلق سب کو آگاہ کیا اور پاکستانی باڈر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔اور باڈر پر زائرین کی مشکلات حل ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اور ملت جعفریہ پاکستان کے تینوں قائدین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے موجودہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے ساتھ اپنے تجدید عہد کا اعلان کیا۔

مہمان خصوصی مولانا ناظر عباس تقوی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبان ایمان کو اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چائیے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل سنت کے عقائد سے ہمیں کوئی مسلۂ نہیں ہے لیکن جہاں ان کو اپنے عقائد کے مطابق نصاب پڑھنے کا حق ہے وہاں شیعہ کو بھی یہ حق حاصل ہے کیوں کہ شیعہ اقلیت میں نہیں ہیں بلکہ مذہب تشیع پاکستان کا اہلسنت کے بعد دوسرا بڑا مکتب ہے اور ہم تشیع کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں خواہ وہ تحفظ عزاداری ہو یا مسئلہ نصاب ہو ۔ ہم کھبی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، اسی طرح انہوں نے مزید پاکستان میں تشیع کے خلاف کیئے جانے والی سازشوں اور ان سے نمٹنے کے لیئے اپنائے جانے والی قائد محترم کی با بصیرت پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی اور ذکر مصائب سے پروگرام کا اختتام کیا

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی طرف سے حسن کارکردگی پر سابقہ سربراہ دفتر جناب حجت‌الاسلام غلام محمد شاکری اور حجت‌الاسلام مولانا لیاقت علی سیال اور جناب برادر اجمل کو جناب حجت الاسلام مولانا ناظر عباس تقوی کے دست مبارک سے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نوحہ خواں برادران نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .