اتوار 4 مئی 2025 - 13:53
دفتر قائد ملت جعفریہ قم میں پاکستان سے تشریف لائے مہمانوں کے ساتھ نشست کا انعقاد

حوزہ/ 3 مئی 2025ء کو دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی طرف سے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانان خصوصی جی بی اسمبلی کے رکن اور مرکزی ڈپٹی سکریٹری جناب محمد علی قائد کے اعزاز میں ایک صمیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید ظاہر حسین شاہ بخاری نے تلاوت قرآن مجید سے نشست کا آغاز کیا۔ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ بشارت حسین زاہدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور جناب محمد علی قائد اور ان کے ساتھیوں کو دفتر میں تشریف لانے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے متعلق مختصر گزارش پیش کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔

مسئول دفتر قائد جناب حجت الاسلام غلام محمد شاکری نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مختلف شعبوں کی فعالیتوں کے بارے میں ایک اجمالی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جناب محمد علی قائد اور ان کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورتقریب میں شریک مختلف شخصیات اور مسؤلین کی اجمالی معرفی کرائی اور جناب محمد علی قائد کے دینی اور مذہبی تمام خدمات اور جی بی عوام کے لئے جی بی اسمبلی میں ان کے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا: محمد علی قائد؛ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے بڑے وفادار کارکن شمار ہوتے ہیں۔

مہمان خصوصی جناب محمد علی قائد نے خطاب کرتے ہوئے مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی طرف سے اعزازی نشست رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا: اسلامی تحریک اس وقت قائد محترم کے مدبرانہ سیاست کی بدولت ایک عوامی طاقت بن گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں قائد کی طرف سے خاص توجہ رہی ہے اور ہم نے بھی قائد کے فرمان کے مطابق عوام کی ہرقسم کی خدمات انجام دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔

دفتر قائد ملت جعفریہ قم میں پاکستان سے تشریف لائے مہمانوں کے ساتھ نشست کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا: علماء کرام کو جی بی میں تحریک کی سطح سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں جب بھی کوئی سیاسی مشکلات سامنے آئی ہے تو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا فارمولہ فیصلہ کن رہا ہے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ سب مل کر قائد محترم کے دستورات پر عمل کریں تو یقینا کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

اس کے بعد مجلس نظارت کے دبیر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ منیر حسین عسکری نے دعائیہ کلمات ادا کئے اور سید تجمل حسین نقوی نے دعائے امام زمان عج سے پروگرام کا اختتام کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha