۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ڈاکٹر ظفر نقوی

حوزہ/ پاکستان کے عوام اور حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جی بی کے عوام نے 1948 میں  کسی عسکری مدد کے بغیر عظیم جدوجہد سے اسلام اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت اور بلتستان کی خوبصورت خطے کو ڈوگرہ استبداد کے چنگل سے آزاد کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمت میں تقدیم کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے ہم جی بی عوام کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے اس خطے کو اپنی جانی قربانی پیش کرکے ڈوگرہ راج کی استعماری قبضہ سے آزاد کرکے اخوت اسلامی کی بنیاد پر مملکت  خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا تھا ۔پاکستان کے عوام اور حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جی بی کے عوام نے 1948 میں  کسی عسکری مدد کے بغیر عظیم جدوجہد سے اسلام اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت اور بلتستان کی خوبصورت خطے کو ڈوگرہ استبداد کے چنگل سے آزاد کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمت میں تقدیم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے یہ قابل قدر تاریخی بات ہے کہ جی جی کے مجاہدین نے متفق اور یکجان ہوکر جو مقابلہ ڈوگرہ راج کے خلاف جس جرأت وبہادری کا مظاہرہ کیا وہ دنیا کی عسکری  تاریخ کا سنہرا باب ھے ۔اس خطے کے حریت پسندوں نے ڈوگروں کے ایک سو سات سالہ جارحانہ اور ظالمانہ تسلط سے نجات دلانے کے لیے بھرپور قومی و ملی یکجہتی کے ساتھ جن پر خطر اورکٹھن مراحل کوصبر اور استقامت سے عبور کیا وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ 

مزید کہا کہ جی بی عوام نے مملکت اسلامیہ پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری ایمانداری اور محبت کو  تاریخ میں جس انداز سے ثابت کیا وہ سنہرے حروف سے لکہے جانے کے قابل ہیں لیکن ان تمام  خدمات کے باوجود ھمیں بہت افسوس ہے کہ گورمنٹ آف پاکستان کے حکمرانوں نے اس خطے کے عوام کو آئینی اور بنیادی حقوق سے اب تک محروم رکھا ہواہے ۔ انشاءاللہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ہم بھی قائد محترم کے ساتھ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے حصول کی تحریک میں شامل ہو کر بھر آئینی حقوق کے حصول کے لئے کوشش کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .