۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
متحدہ علماء فورم جی بی

حوزہ/ نشست کے خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر فرمان علی سعیدی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں کی پاکستان کے لئے سیاسی و دفاعی اہمیت ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں نے پاکستان کی سالمیت اور اس کے دفاع کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اتنی اہمیت کے باوجود، ان علاقوں کا سیاسی مستقبل ابھی تک حتمی طور پر طے نہیں ہوسکا۔ جسکی وجہ سے یہ علاقے حکومتی بے توجہی کا شکار ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے " جی بی کے آئینی حقوق میں حائل رکاوٹیں اور ان کا حل " کے عنوان پر قم المقدسہ میں  ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے "گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حا‏ئل رکاوٹیں اور ان کا حل" کے عنوان پر علمی نشست کا انعقاد

نشست کے خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر فرمان علی سعیدی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں کی پاکستان کے لئے سیاسی و دفاعی اہمیت ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں نے پاکستان کی سالمیت اور اس کے دفاع کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اتنی اہمیت کے باوجود، ان علاقوں کا سیاسی مستقبل ابھی تک حتمی طور پر طے نہیں ہوسکا۔ جسکی وجہ سے یہ علاقے حکومتی بے توجہی کا شکار ہوئے۔

ڈاکٹر فرمان سعید نے مزید کہنا کہ جہاں تک بلتستان و گلگت کا پاکستان کے ساتھ  الحاق کا سوال ہے تو یہ کوئی جذباتی یا حادثاتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ یہاں کے مقامی حکمرانوں نے مرحلہ وار ان علاقوں کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا۔ مرکزی حکومتوں نے شروع میں اس خطے کو صوبہ سرحد کے زیر انتظام رکھا۔ پھر 1950ء میں اس خطے کو براہ راست وفاق کے زیر انتظام لایا گیا اور مرکزی حکومتوں نے ملک کے مختلف حصوں میں جس طرح کی بھی اصلاحات نافذ کیں، وہ ان کا دا‏ئرہ گلگت بلتستان تک بڑھاتی رہیں۔

متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے "گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حا‏ئل رکاوٹیں اور ان کا حل" کے عنوان پر علمی نشست کا انعقاد

متحدہ علماء فورم کی علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر فرمان علی سعیدی نے ریاستی اور حکومتی اداروں، صوبائی و وفاقی جماعتوں، تعلیم یافتہ اور دانشور طبقہ کی عدم دلچسپی اور توجہ کے علاوہ عوام اور مسئلہ کشمیر کو بھی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حائل رکاوٹیں قرار دی۔ انہوں نے آخر میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد جی بی کو ملک کا پانچواں صوبہ بناکر اپنے وعدے کو پورا کریں۔

متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے "گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حا‏ئل رکاوٹیں اور ان کا حل" کے عنوان پر علمی نشست کا انعقاد

نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام محمد علی حجتی نے انجام دیئے جبکہ قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم حجۃ الاسلام ڈاکٹر بشیر احمد استوری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .