۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس؛ ملک کے اندر اور باہر امت کو درپیش مشکلات و مسائل اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو و فلسطین،کشمیر اور اسرائیل جارحیت پر تبادلہ خیال،ساتھ ہی امت کو مل کر مشکلات کا حل کرنے پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ جسمیں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل،علامہ عارف واحدی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،جناب ثاقب البر ڈپٹی سیکریٹری جنرل موجود تھے۔ 

ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال کرنے و وسعت دینے اور ملک کے اندر اور باہر امت کو درپیش مشکلات و مسائل اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، فلسطین، کشمیر و اسرائیل جارحیت پر بھی گفتگو و مشورہ کیا گیا۔ ساتھ ہی امت کو مل کر مشکلات کا حل کرنے پر زور دیا گیا۔ امت کی مشکلات کا حل اور سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت میں مضمر ہے قرار دیا گیا۔

ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی بھی آخر میں میں شریک ہوئے اور گذشتہ ہفتہ گلگت میں فرقہ واریت کی نئی لہر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ساتھ ہی وہاں کونسل کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کونسل کے صدر اور ان کے ساتھیوں کے کردار کو سراہا گیا اور اس خطے میں اتحاد بین المسلمین کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

امت کی مشکلات کا حل اور سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت میں مضمر ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .