۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
"معارف اسلامی کے ترویج و تحفظ میں اہل قلم کا کردار" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد

حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے "معارف اسلامی کے ترویج و تحفظ میں اہل قلم کا کردار" کے عنوان سے قم المقدسہ میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے "معارف اسلامی کے ترویج و تحفظ میں اہل قلم کا کردار" کے عنوان سے قم المقدسہ میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حجۃ الاسلام والمسلمین حیدر شریفی صاحب نے حاصل کی، جبکہ جی بی کے معروف شاعر جناب ابراہیم نوری صاحب اور برادر عاشق حسین محمدی صاحب نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔

مسول شعبہ تحقیق و پژوہش حجۃ الاسلام والمسلمین علی محمد جوادی نے عنقریب علماء فورم کی جانب سے ایک علمی مجلہ کو شائع کرنے کی کوششوں کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ برادر موسی حکیمی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دئے۔

نشست کے مہمان خصوصی حضرت آیت اللہ محمد باقر مقدسی نے معارف اسلامی کے ترویج اور تحفظ میں اہل قلم کا کردار کے موضوع پر قرآن، حدیث اور عقلی حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ نشست کے آخر میں نائب صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

نشست کے آخر میں متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے شائع ہونے والے مجلہ "سلسبیل" کے پہلے شمارے میں قلم فرسائی کرنے والے جی بی کے محققین اور کالم نگاروں سمیت مجلے کو تیار کرنے کیلئے دن رات محنت کرنے والے مسولین کی تجلیل کی گئی۔ نشست کے مہمان خصوصی حضرت آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی اور مجلس نظارت علماء فورم کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عقیل ترابی نے محقیقن اور کالم نگاروں میں جوائز تقسیم کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .