۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان

حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان مقیم قم المقدسہ کی اہم میٹنگ، شہید آغا ضیاءالدین رضوی اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان مقیم قم المقدسہ کی اہم میٹنگ، شہید آغا ضیاءالدین رضوی اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متحدہ علماء فورم جی بی کی ایک اہم میٹنگ صدر حجۃ الاسلام شیخ شبیر صابری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے عنقریب ایک وسیع پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں گلگت بلتستان کی تمام جوامع روحانیت، مجامع، تشکلات سمیت حوزہ علمیہ قم میں موجود گلگت بلتستان کے تمام بزرگ علمائے کرام کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں صدر کے علاوہ دبیر مجلس نظارت حجۃ الاسلام شیخ بشارت زاہدی، دبیر مجلس عاملہ برادر صادق مناوری، مسول روابط حجۃ الاسلام حیدر شریفی، مسول مالیات حجۃ الاسلام صادق امینی، مسول فرہنگی برادر احمد وفا اور جنرل سیکٹری برادر اجمل قاسمی نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .