۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
برسی شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی اعلی اللہ مقامہ کی منابست سے قم المقدس میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

حوزہ/ پروگرام کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عابد مہدوی صاحب نے شہید و شہادت کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرنے کے بعد شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی کی جدوجہد، خدمات اور ان کی شخصی خصوصیات کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین قم المقدس اور متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے شہید راہ حق، مدافع ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا ایک عظیم الشان اجتماع حرم مطہر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا ابراہیم خلیل نے حاصل کی، جس کے بعد مولانا منتظر مہدی نے زیارت عاشورا کی تلاور کی جبکہ معروف نوحہ خواں مرتضی نگری صاحب نے بہترین انداز میں شہید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نقیب ممبر خادم حضرت معصومہ (س) و مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق، شام سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات اور مشن کو مختصر طور پر بیان کیا۔

پروگرام کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عابد مہدوی صاحب نے شہید و شہادت کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرنے کے بعد شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی کی جدوجہد، خدمات اور ان کی شخصی خصوصیات کو بیان کیا۔

پروگرام کے آخر میں متحدہ علماء فورم جی بی کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دعائے امام زمانہ عج اور زیارت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

یاد رہے کہ برسی کے اجتماع میں امام جمعہ والجماعت اسکردو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، اسلامی تحریک گلگت کے رہنما شیخ محمد صادق ترابی اور شہید کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام سید حسین رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ گلگت بلتستان کی تمام جوامع روحانیت، مجامع اور تشکلات سمیت بزرگ علمائے کرام اور طلاب و زائرین کی کثیر تعداد نے برسی میں شریک ہوکر شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی سے تجدید عہد کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .