۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گروه های سیاسی شیعه عراق

حوزہ/عراقی رول آف لاء الائنس کے نمائندے محمود السلامی نے حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے کے تعلق سے الصدر پارٹی اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم ملاقات کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی رول آف لاء الائنس کے نمائندے محمود السلامی نے حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے کے تعلق سے الصدر پارٹی اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کا فیصلہ الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر اور الفتح الائنس کے رہنما ہادی العامری کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک، جمعے کی شام کو ہونے والی میٹنگ کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں تاہم الصدر پارٹی اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے تعلق سے ہم آہنگی کے لئے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محمود السلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت سازی کے تعلق سے شیعہ سیاسی جماعتوں اور صدر پارٹی کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگا،کہا کہ اس مذاکرات کو افکار کے تبادلے اور ہم آہنگی کا باعث بننا چاہئے،کیونکہ بعض عناصر غیر ملکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور شیعہ سیاسی جماعتوں کو حکومت سے بے دخل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ شیعہ جماعتوں کا کوئی رکن حکومت بنانے کے لئے ایک بڑی شیعہ جماعت کو چھوڑ کر اسے کمزور کرنے پر راضی ہو۔

محمود السلامی نے مزید کہا کہ شیعہ سیاسی جماعتوں اور الصدر پارٹی کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،لیکن سیاسی طرز عمل میں اختلاف ہے۔

عراقی رول آف لاء الائنس کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،کہا کہ عراقی سپریم کورٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ،الصدر پارٹی اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نظریاتی اختلافات کو ختم کرنے اور مزید مذاکرات کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراق میں شیعہ سیاسی جماعتوں کی ایک بڑی تعداد ہے،لہذا الصدر پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ایوان نمائندگان میں سب سے بڑی طاقت بننے پر متفق ہونا چاہئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراق میں حکومت سازی کے مراحل کو بہت جلد طے کرنے کے لئے شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور وحدت کی غرض سے اور پارلیمنٹ میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کے لئے ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ عروج پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی IR 08:01 - 2022/01/17
    0 0
    بہت خوب