۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ہم اس لیئے ان کی برسی اور ان کی خدمات کو نہیں سراہتے کہ وہ ایرانی اور شیعہ ہیں، بلکہ وہ بلا تفریق مسلمانوں کے دفاع اور بلخصوص بیت المقدس کی آزادی کے لئے بر سر پیکار رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈیرہ اسماعیل خان/ تحصیل پہاڑ پور ڈھلہ میں شیعہ علماء کونسل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے سردار جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی المہندس کی دوسری برسی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی تحصیل پہاڑ پور میئر مخدوم الطاف حسین شاہ تھے۔

برسی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،مولانا انتصار حسین،مولانا شیخ فخر الدین(اسلام آباد )،سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری،مولانا نعمت اللہ باقری،مولانا کرامت علی حیدری ،مولانا باقر حسین، مولانا حسن وحیدی اور دیگر علماء کرام کرام نے محافظین مقامات مقدسہ،مجاہدین اسلام سردار جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی المہندس کی مجاہدانہ زندگانی اور مستعفین جہاں کےلئے ان کی خدمات کوقابل تحسین قرار دیتے ہوئے سیر حاصل خطبات فرمائے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ان جرنیلوں نے عراق،شام،لیبیا،لبنان،فلسطین دیگر اسلامی ممالک میں بلا تفریق مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ان کی ہر مشکل گھڑی میں بھر پور ساتھ دیتے ہوئے صیہونی ریاستوں اور صیہونی جابر فوجوں کے سامنے سینہ سپر رہتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرتے رہے۔ ہم اس لیئے ان کی برسی اور ان کی خدمات کو نہیں سراہتے کہ وہ ایرانی اور شیعہ ہیں، بلکہ وہ بلا تفریق مسلمانوں کے دفاع اور بلخصوص بیت المقدس کی آزادی کے لئے بر سر پیکار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اس مجاہدانہ صلاحیتوں سے استعماری طاقتیں پریشان اور اضطراب کا شکار تھی اور ان کو راستے سے ہٹا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی تھی۔ انشاءاللہ وہ ان مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں سکتے۔

واضح رہے کہ منعقدہ برسی میں تحصیل پہاڑ پور سابق صدر سید سجاد شیرازی،سابق سٹی صدر سید انصار علی زیدی،حاجی ریاض حسین،سید صابر حسین شاہ علمائے کرام، ضلع بھر سے تنظیمی احباب اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .