۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دانشگاه ادیان و مذاہب قم کے وائس چانسلر

حوزہ/ پاکستان دنیا کی سب سے پہلی اسلامی جمہوری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر یہ ملک قائم ہوا، پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں،پوری دنیا میں ہر جگہ پورے دینی جذبے اور شناخت کے ساتھ موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ دانشگاه ادیان و مذاہب قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای سید ابوالحسن نواب پاکستان کے دورے کے دوران مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد تشریف لائے بڑی تعداد میں راولپنڈی اسلام آباد کے محترم علمائ کرام، جامعہ کے اساتید بزرگوار اور طلاب گرامی قدر نے شرکت کی۔ایک باوقار اور عظیم الشان علمی محفل اور اجتماع تھا۔

مہمان گرامی نے پانچ الٰہی ادیان اسلام، مسیحیت ،یہودیت،زرتشت اور صابئین کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی پاکستان کے بارے میں اپنے خوبصورت احساسات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے پہلی اسلامی جمہوری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر یہ ملک قائم ہوا، پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں،پوری دنیا میں ہر جگہ پورے دینی جذبے اور شناخت کے ساتھ موجود ہیں۔اس کے علاوہ علماء کرام کی ذمہ داریوں پر تفصیل گفتگو کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .