۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ المصطفی جیکب آباد میں نظام ولایت و امامت کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہم نظام ولایت و امامت کو عالم بشریت کے لئے خدائی نظام سمجھتے ہوئے اسے انسانیت کی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور غیبت کبریٰ کے زمانے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں فقیہ جامع الشرائط کو مرجع تقلید اور ولی فقیہ کے عنوان سے امت کا رہبر پیشوا اور رہنما سمجھتے ہیں اور ان کی اطاعت اور حمایت کو ہر مومن پر فرض سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جیکب آباد میں نظام ولایت و امامت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری مدرسہ ابوالفضل العباس لاڑکانہ کے پرنسپل علامہ سید قمر عباس نقوی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کامران رضا سومرو مدرسہ محمدیہ میرو خان کے پرنسپل مولانا محمد علی شر اے ایس او کے مرکزی نائب صدر عاقب علی چانڈیو شیعہ علماء کونسل لاڑکانہ کے ضلع صدر مولانا محسن علی مفکری انجمن محبان اہل بیت کے صدر سید مظہر علی نقوی انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے صدر سید احسان علی شاہ سید ریاض علی شاہ مدرسہ ابوطالب علیہ السلام کے پرنسپل مولانا عبدالہادی گولاٹو ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے رہنما وسیم لطیف مہر اور نذیر حسین دایو سید کامران علی شاہ آئی ایس او کے برادر اللہ بخش و دیگر نے خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ المصطفی خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں نظام ولایت و امامت کانفرنس منعقد

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم نظام ولایت و امامت کو عالم بشریت کے لئے خدائی نظام سمجھتے ہوئے اسے انسانیت کی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور منجی عالم بشریت ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ الصلوۃ والسلام کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیبت کبریٰ کے زمانے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں فقیہ جامع الشرائط کو مرجع تقلید اور ولی فقیہ کے عنوان سے امت کا رہبر پیشوا اور رہنما سمجھتے ہیں اور ان کی اطاعت اور حمایت کو ہر مومن پر فرض سمجھتے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح کے افکار  کی روشنی میں تعمیر و ترقی کے لئے ملت جعفریہ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ہم پاکستان کو عالمی استکباری قوتوں کے غلام کی بجائے ایسا آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتے ہیں جو مذہبی رواداری اور امن کا گہوارہ ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سیف علی ڈومکی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں جاری اسلامی اور انقلابی تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے ہم عراق افغانستان اور اس خطے سے غاصب امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اصغریہ آرگنائزیشن کے صدر کامران رضا سومرو نے کہا کہ دین مقدس اسلام، انقلاب اسلامی اور نظام ولایت و امامت سے امریکہ اسرائیل اور عالمی استکباری قوتوں کی دشمنی اظہر من الشمس ہے اسی دشمنی کا نتیجہ انقلاب اسلامی رہبر انقلاب اور مراجع عظام کے خلاف سامراجی پروپیگنڈہ ہے لاڑکانہ کے فتنہ گروپ نے ایم آئی سکس کے ایجنٹ کے طور پر جو شرانگیزی شروع کی ہے حکومت اس فتنے اور شرانگیزی کو قانونی انداز سے روکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ہر فتنے کا مقابلہ عوامی شعور اور بصیرت سے کریں گے لہذا علماء کرام خطباء و ذاکرین نماز جمعہ کے خطبات اور مجالس و محافل میں نظام ولایت و امامت کا تعارف کراتے ہوئے نائب امام ولی فقیہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے افکار اور ان کی مذہب و ملت کے لئے خدمات کو بیان کریں۔

الحمدللہ پاکستان کی ملت جعفریہ متحد ہے عالم ذاکر خطیب نوحہ خوان بانیان مجالس سب آپس میں متحد ہیں ان کے درمیان انما المومنین اخوہ کے تحت دینی اخوت قائم ہے۔ ان کے درمیان غالی اور مقصر کے نام پر تفرقہ دشمن کی سازش ہے جسے ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ ایک شرپسند شخص کی جانب سے دین اسلام کے مقدسات نماز اور مسجد کی توہین نظریہ توحید پر حملہ انبیاء کرام اہل بیت علیہم السلام کی توہین شرعا اور قانونا جرم ہے جس کے خلاف حکومت کی جانب سے فوری قانونی کارروائی ضروری ہے ایسے مفسد شخص کو قانون شرپسندی سے روکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .