۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی زندگی کا ہر لمحہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو سیرت علی اکبر علیہ السلام اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شبیہہ پیغمبر شہزادہ علی اکبر علیہ السلام ابن سید الشہداء امام  حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہل بیت علیہ السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن وہ مبارک ساعت تھی جب خانوادہ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ہر فرد شادمانی و مسرت سے سرشار تھا۔ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام جامع صفات کا مظہر تھے۔آپ صورت کے اعتبار سے شبیہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھے تو جرات و جوانمردی کے لحاظ سے ثانی عباس علمدار علیہ السّلام دکھائی دیتے۔ان کی زندگی کا ہر لمحہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔آپ کے اس فرمان میں باوقار اور جرات مند زندگی گزارنے کا مکمل درس موجود ہے کہ اگر ہم حق پر ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم موت پر جا پڑیں یا موت ہم پر آ گرے۔

انہوں نے کہ اگر اس فکر کو مقصد حیات تسلیم کر لیا جائے تو حق و صداقت کا پرچار کیے بغیر جو زندگی گزرے گی وہ بے وقعت اور بے مقصد ہو گی۔ خاندان رسالت کے ہر فرد کا معیار زندگی خدا بزرگ وبرتر کی رضا کا حصول اور حق کا پرچار تھا۔جس پر وہ عظیم ہستیاں تاحیات اٹل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں حضرت علی اکبر علیہ السلام نے بہادری کے جو جوہر دکھائے وہ روز اول سے اولاد ابو طالب علیہ السلام کا امتیاز رہے۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے دین اسلام پر احسانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سیرت علی اکبر علیہ السلام  اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .