۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قم المقدسہ میں علامہ راجہ ناصر اور دیگر مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا و مناجات

حرم کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام الله علیہا کے جوار میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اور دیگر مریض مومنین و مومنات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، جس میں کافی تعداد میں اساتید، علماء اور طلاب حوزہ علمیہ قم نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے آج ٢٤مارچ بروز بدھ حرم کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام الله علیہا کے جوار میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، برادر سید ناصر عباس شیرازی، برادر سید ابن حسن بخاری اور دیگر مریض مومنین و مومنات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، جس میں کافی تعداد میں اساتید، علماء اور طلاب حوزہ علمیہ قم نے شرکت کی۔

پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام الہی سے قاری بشارت امامی صاحب نے کی۔ اسکے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین علی محمد رضوانی سربراہ جامعه روحانیت پنجاب نے دعا کی تاثیر پر روشنی ڈالی اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ توسل کیلۓ مصائب ثانی زہراء بیان کیئے۔ اس کے بعد نم آنکھوں سے تمام علماء و فضلاء نے مولانا بشارت امامی کے ساتھ دعای توسل کا ورد کیا ۔

پروگرام کے آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین مشتاق حسین حکیمی صاحب راہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے مخصوص انداز میں تمام مریضوں کو خصوصا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جلد اور کامل صحت یابی کیلئے دعا کرایی ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے احباب اور تنظیمی دوستوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔جو لوگ اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں ان کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ وہ دوسروں سے دور رہیں اور اس وبا کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائد نے ان تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی علالت پر اپنے پیغامات کے ذریعے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .