۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو باہمی اتحاد و اتفاق سے شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملانے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلتستان/یوم الشباب کے حوالے سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے امام جمعہ سکردو  علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے جوانوں کو سیرت شبیہ رسول شہزادہ علی اکبر علیہ السلام پر چلنے پر زور دیا۔ساتھ ہی سانحہ نلتر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحے کے پس پردہ محرکات کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو باہمی اتحاد و اتفاق سے شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملانے کی تاکید کی۔

امام جمعہ سکردو نے بلتستان یونیورسٹی میں مخلوط رقص کو بلتستان کی ثقافت اور اسلامی اقدار کی منافی قرار دیتے ہوئے شیخ الجامعہ کو آئندہ ایسے پروگرام کے انعقاد پر پابندی  عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ موجودہ وی سی کی شخصیت میرٹ کی پامالی اور سفارشی بھرتیوں کی وجہ سے پہلے ہی متنازعہ ہے لہٰذا اس قسم کے پروگرام کا انعقاد ان کے کردار کو مزید متنازعہ بنا رہا یے۔

انہوں نے علماء کرام کی تضحیک کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے جی بی کے عوام  بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ علماء کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنائے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں علماء کرام سے بالمشافہ ملاقات کرکے غلط فہمیوں کو دو کرنے کی کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .