۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علماء سکردو

حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی سرپرستی میں جامعہ الزہرا سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی سالانہ نشست۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الزہراء سکردو کے بانی وسرپرست اعلی،امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی جانب علماء سکردو کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں 160 کے قریب علماء کرام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جسکا شرف شیخ ذاکری نے حاصل کیا ۔مولوی غلام رضا نے نعت رسول مقبول پیش کیا نظامت کے فرائض جامعہ الزہرا کے استاد شیخ ذوالفقار علی انصاری نے انجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث عالم دین مولانا محمد علی جوہر نے کہا اتحاد امت مسلمہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ موجودہ دور میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عالمی سطح پر حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں عالمی سامراجی طاقتیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے جارہے ہیں ہمارے نااتفاقی سے دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً 80لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کرچکا ہے اور  مزید کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصاً گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں اس اتحاد کی مزید ضرورت ہے الحمد للہ بلتستان میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری حفظہ اللہ کی قیادت میں تمام مسالک و طبقہ فکر کے لوگ امن و آشتی سکون اور بھائی چارگی سے زندگی بسر کر رہے ہیں یہ ایک عظیم نعمت خداوندی ہے جسکا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمن انٹرنیٹ کے ذریعے جوانوں کو برائی کی طرف دعوت دے رہا ہے اور بچوں کو مختلف قسم کے کارٹونوں کے ذریعے خراب کیا جا رہا ہے ۔یورپ میں 18سال سے کم عمر لوگوں کو موبائل دینا منع ہے لیکن ہم ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل دیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہے ۔اس ٹیکنالوجی کے دور میں علماء کی ذمہ داری میں مزید اصافہ ہوا ہے۔ 

اس عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کراچی سے تشریف لائے معروف عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے علماء کرام سے ملاقات کا شرف عنایت کیا اور پورے ملک کی نسبت بلتستان میں اتحاد و اتفاق کی فضا برقرار ہے اور اسکو مزید مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کے اس پر فتنہ اور مفاسد سے بھرے دور میں معاشرے کو جگانے میں دشمن کی سازشوں سے آگاہ رکھنے میں علماء اعلام کا بہت بڑا کردار ہے اور اس کردار کو سراہا جانا چاہئے۔ آج پوری دنیا میں اسلام کی عزت و وقار میں اضافہ ہو رہا ہے تو بابصیرت علماء کی قیادت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسطرح شام عراق لبنان میں عالمی کفر اپنی پوری طاقت کے ساتھ داخل ہوا مگر شکست و ذلت انکا مقدر بنا۔ اس کامیابی کا سہرا بھی علماء کے سر جاتا ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں جو کسی کو جہنمی بنایں یا بہشتی قرار دیں بلکہ یہ خدا کا کام ہے ۔آپس میں پیار و محبت سے رہیں صلح و آشتی سے رہیں ۔

اجتماع کے توسط سے قراردار پیش کی گئی، قرارداد کو  قبلہ شیخ جواد حافظی صاحب نے پیش کیا جسے شرکاء تقریب نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔

آخر میں داعی امن و اتحاد جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ والجماعت قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد امت مسلمہ کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی علمائے کرام سے تاکید کی اور ملک پاکستان کی سالمیت امن استحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .