حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو کی کابینہ کے اراکین اور صدر نے قم میں امام جمعہ سکردو بلتستان حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات کی اور مجمع طلاب سکردو کی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجمع طلاب سکردو کے سیکرٹری جنرل برادر شیخ محمد سرور صالحی نے مجمع طلاب سکردو کی فعالیتوں کے بارے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو تفصیلی بریفنگ دی۔
علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مجمع کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجمع طلاب سکردو کثیر المقاصد اور کثیر الجہات کا حامل ایک مجمع ہے۔اپنی نصیحت میں انہوں نے کہاکہ طلاب کو حوزہ میں اصلی ہدف اور تعلیمی ترقی کے لئے کوشش کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم ایک پل کی مانند ہے جس سے گزر کر انسان اپنے ہدف تک پہنچتا ہے۔ہمیں تنظیم کو پل کی طرح استعمال کرکے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔
آپ کا تبصرہ