حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کے وفد نے ڈی سی حافظ کریم داد چغتائی سے ملاقات کی اور شب 19 رمضان المبارک کو بجلی کی ترسیل منقطع ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ڈسی صاحب کو آنے والی شبہای قدر میں ساری رات بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کی ۔بصورت دیگر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔اور جو کچھ ہوگا انتطامیہ خود زمہ دار ہو گی ۔
وفد نے کہا کہ جامع مسجد سکردو کا اجتماع پورے پاکستان میں ایک منفرد اجتماع ہے لہذا خطبہ جمعہ میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی جانب سے جن ایشوز کی طرف اشارہ کیا گیا ہے انکو باریک بینی سے دیکھا جائے اور فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
سکردو میں مجالس اور جلوس عزا اور شبہای قدر میں ایس او پیز کے ساتھ اعمال بجا لائے جائنگے اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سیکوریٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
اس وفد میں انجمن امامیہ بلتستان کے رکن حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری، حاجی مسلم، شیعہ علما کونسل کے صدر شیخ رضا بہشتی اور مجلس وحدت مسلمین کے شیخ فدا ذیشان نے شرکت کی۔