۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوم علی

حوزہ/ صدر پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے یوم علی علیہ السلام کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/یوم علی علیہ السلام کا جلوس روایتی جوش و جذبے و عقیدت سے منایا جائے گا ملک بھر میں یوم علی علیہ السلام کے پروگرامز کا انعقاد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مرکزی جلوس یوم علی اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وباء کی بگڑتی صورت حال اور ممکنہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ۔

اس موقع پر این سی او سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،صدر پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے یوم علی علیہ السلام کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر مملکت سے کہا کہ حکومت جلوس ہائے عزاء اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے منتظمین، بانیان جلوس، ملی تنظیمات کو ہدایت کی کہ وہ جلوس ہائے عزا میں ماسک اور سینی ٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .