۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ عزاداری اور مجلس عزا عظیم عبادت ہیں اور یہ مودت اہلبیت کا تقاضا ہے ہماری عبادات میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے حکومت منتظمین اور عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاکہ کرونا ایس او پیز کے ماحول میں عزاداری کے اجتماعات منعقد ہو سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب ضربت حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں مجلس عزا منعقدہوٸی۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین  علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ انسانی میں بے مثال ہیں۔ آپ کی شان میں قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ نازل ہوئیں۔ جب کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سینکڑوں احادیث مبارکہ آپ کی شان میں بیان ہوئی ہیں۔ آپ کی ذات گرامی علم و حلم صبر و استقامت جہاد فی سبیل اللہ اور تمام اعلیٰ انسانی صفات کی مظہر تھی۔ آپ کے خطبات کا مجموعہ نہج البلاغہ کی صورت میں آج بھی عالم بشریت کے لیے علم و حکمت کا انمول خزانہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایام شہادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں حسب سابق مجالس عزا اور عزاداری کے پروگرام منعقد ہونگے۔ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت اور منتظمین مل کر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری اور مجلس عزا عظیم عبادت ہیں اور یہ مودت اہلبیت کا تقاضا ہے ہماری عبادات میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے حکومت منتظمین اور عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاکہ کرونا ایس او پیز کے ماحول میں عزاداری کے اجتماعات منعقد ہو سکیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے شیعہ علماء کرام اکابرین اور بانیان مجالس کو اعتماد میں لے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .