حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انجمن سادات جعفریہ ڈھاڈر کی طرف سے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب ع کی شہادت کی مناسبت سے21 رمضان المبارک بروز اتوار مرکزی امام بارگاھ ڈھاڈر میں مجلس عزا اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
مولاناذوالفقارعلی سعیدی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیائے کرام اور آئمہ اطہار اللہ کی زمین پر نظام الہی اور قیام عدل و انصاف کےلئے کوشاں رہے۔علماء اور دانشوروں نے شدت عدل کو امیرالمومنین کے قتل کا سبب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام چاہتے تھے کہ اللہ کی زمین پر عادلانہ اور الہی حکومت قائم ہو اور کسی پر ظلم نہ ہو ۔