حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت اللہ محمود رجبی نے کہا: معاشرتی عدل دینی و انقلابی ثقافت کے اہم ترین موضوعات میں سے ہے۔
انہوں نے کہا: قرآن کریم کے مطابق انبیائے الٰہی کی بعثت، آسمانی کتابوں کے نزول اور معجزات کا مقصد عدل و انصاف کا قیام ہے جیسا کہ سورہ حدید کی آیت نمبر 25 میں ارشاد ہے کہ: "لَقَد أَرسَلنا رُسُلَنا بِالبَیِّناتِ وَأَنزَلنا مَعَهُمُ الکِتابَ وَالمیزانَ لِیَقومَ النّاسُ بِالقِسطِ" یعنی بے شک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل پر قائم ہوں۔
آیت اللہ رجبی نے مزید کہا: انبیائے الٰہی کی بعثت اور آسمانی کتابوں کے نزول کی اصل غایت اور مقصد معاشرتی عدل و انصاف کا قیام ہے۔
مرکز تحقیقاتِ اسلامی کے سربراہ نے ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام، امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عالمی حکومت میں عدل کا وجود، احادیث میں عدل کی اہمیت اور جمہوریہ اسلامی کے نظام میں عدل و انساف جیسے موضوعات ثابت کرتے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات میں عدل کا قیام ہمیشہ ایک بنیادی محور رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ