امیرالمومنین(ع)
-
شہادت امام علیؑ پر انجمن شرعی کے زیر اہتمام وادی بھر میں مجالس عزا:
امیرالمومنین حضرت امام علی ؑکی حکومت مثالی حکومت تھی، آغا حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ ؑنے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ عوام کا اصرار آپ ؑکی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔
-
حکومت،حکمت اور علم وسیع کے مالک تھے امیر المومنین (ع): مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ آج کے اس پر فتن دور میں دنیا بھر میں بر سر اقتدار حکمران جماعت دیکھے ہمارے مولا کے طرز حکمرانی کو جہاں اپنے پرائے سبھی کے لئے یکساں خدمات تھے۔
-
قرآن سے وابستگی؛ غربت و افلاس سے رہائی کا ذریعہ ہے، حجۃ الاسلام حسینی قمی
حوزه/حجۃ الاسلام حسینی قمی نے کہا کہ قرآن کریم ایک ایسا ترجمان ہے جو جھوٹ نہیں بولتا اور جو بھی قرآن کے ساتھ متمسک رہے گا اس کی ہدایت میں اضافہ اور اس کے اندھے پن اور بہرے پن کو کم کرتا ہے۔ قرآن مجید سے وابستہ رہنے سے کوئی بھی غربت و افلاس کا شکار نہیں ہوگا۔
-
لیلۃ القدر کے موقع پر روضۂ مبارک امام علی علیہ السلام میں 40 لاکھ سے زائد زائرین کی موجودگی
حوزہ؍لیلۃ القدر کے موقع پر روضۂ مبارک امام علی علیہ السلام میں 40 لاکھ سے زائد زائرین نے نجف اشرف میں امیر المومنین کے روضہ مبارک کے پاس لیلۃ القدر گزاری۔
-
جس دہشت گردی کا آغاز مولائے متقیان علیؑ کو شہید کر کے مسجد سے کیا گیا تھا وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان: آج پوری دنیا میں امت مسلمہ آپس میں دست و گریباں ہے جس کا واحد سبب اہل بیت اطہار علیہ السلام کی تعلیمات سے دوری ہے۔اگر مسلمان معمولی اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر اکھٹے ہوئے جائیں تو عالمی استکباری طاقتوں کے عالم اسلام کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔
-
امیرالمومنین حضرت علی (ع) کا وصیت نامہ قرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان: وصیت نامے میں حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا، مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن ؑکو تفرقے سے پرہیز ،قرآن پر عمل میں سبقت کی وصیت کی، حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی۔
-
جہل و بغاوت در مقابل علم و اطاعت
حوزہ/ ایام شہادت امیرالمومنین کے دوران ہی انہوں نے افغانستان میں پہلے علمی مرکز پر علی علیہ السلام کے نام لیوا کئی ایک کم سن طالب علموں کو موت کے گھاٹ اتارکر علم کو قتل کرنے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی ۔ اور پھر روزِ ضربت ِ امیرالمومنین علیہ السلام مسجد پر حملہ کر کے بہت سے نمازیوں کو شہید کر کے یہ ثبوت دیا کہ آج بھی جہل و بغاوت کے لئے علم و عبادت دردِ سر ہے۔
-
پاکستان بھر میں یوم علی کی مناسبت سے عزاداری کے اجتماعات جاری فضا سوگوار
حوزہ/ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی شہادت پر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔
-
امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام
حوزہ/ ایسا کوئی بھی انسان نہیں ملے گا جس کے اندر ایک ہی وقت میں ہر طرح کی فضیلت اور ہر طرح کا کمال پایا جاتا ہو اور وہ ہے امام المتقین، امیر المومنین، مولائے کائنات، امیر بیان حضرت علی علیہ السلام کی ذات مقدسہ۔
-
ابن ملجم کی سرگذشت؛ عبرت،توجہ اور ولادت سے پہلے تربیت پر دھیان ضروری
حوزہ؍مولانا موصوف نے ابن ملجم کی شخصیت کو مورد مطالعہ قرار دیتے ہوئے اسے نمونۂ عبرت بتایا اور کہا کہ کس طرح ایک منفی تربیت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچاسکتی ہے اور اسے بدبخت و نامراد بناسکتی ہے اس کی واضح مثال ابن ملجم ہے جو امام علی علیہ السلام کے پہلو میں اور آپ کے دسترخوان سے رزق و روزی حاصل کرنے کے باوجود جہنمی بن گیا۔
-
حضرت علی کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائے‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں آپ کے بتائے ہوئے نظام کی روشنی میں معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد
حوزہ/ امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔
-
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد:
مولا علی کے فضائل و کمالات کا دسمن بھی معترف ہے، علامہ انتصار حیدر جعفری
حوزہ/ مقررین نے سیرت امیر کائنات علی ابن ابی طالب علیہما السلام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی خدا کے منتخب کردہ ہستیوں کی پیروی میں ہے۔
-
مولود کعبہ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر متی پورہ میں تقریب کا انعقاد؛
مولائے کائنات کی ذات اقدس عالم بشریت کے لئےسبق آموزاور نمونہ عمل: مقررین
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی شان اور فضیلتوںکا احاطہ کرنا ناممکن ہے بلکہ قرآن و احادیث پر مکمل دسترس رکھنے والے ہی آپ کی شخصیت کو پہچان سکتے ہیں ۔
-
امت محمدیہ (ص) میں کوئی بھی شخص علی (ع) کا ہم پلہ نہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر کا کہنا ہے کہ سیرت علی علیہ السلام کا سب سے نمایاں اور سبق آموز پہلو اطاعت رسول ؐ اور نصرت دین ہے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی:
امیر المومنین حضرت علی (ع) مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں
حوزہ/ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔
-
امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد طولتی:
امیر المومنین(ع) کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے بہترین نمونۂ عمل ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر شیخ عابد حسین
حوزہ/ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے بعد اگر امت کی سر پرستی اور رہنمائی کی ذمہ داری امیر کائنات ؑ کو دی ہے تو اس کی وجہ یہ تھی کہ امیر کائنات ؑ سب سے بڑھ کر اس منصب کی اہلیت رکھتے تھے۔ اس کا اندازہ آپ ؑکی طرز حکمرانی سے عیاں ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید طباطبایی الحکیم کی رحلت پر آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ آیة اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید طباطبایی الحکیم کی رحلت پر تعزیت پیش کیا۔
-
امیرالمومنین (ع) کے بغیر خدا تک پہنچنا ممکن نہیں، مولانا علی عباس خان
حوزہ/ پرنسپل مدرسہ شہید ثالث رہ قم مقدس نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ علی علیہ السلام کی ایک ضربت عبادت ثقلین پر بھاری ہے۔" یہاں معیار ظاہری وزن نہیں بلکہ معرفت کردگار ہے جس کے سبب اس کے خاص بندے مولا علی علیہ السلام کی ایک ضربت عبادت ثقلین پر بھاری ہوئی۔
-
امیرالمومنین امام علیؑ کی سیاسی، معاشی، سماجی و تعلیمی اقدامات اور اصلاحات تمام ادوار اور تمام نظام ہائے حکومت کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سیرت و کردار کے لحاظ سے آنحضرت (ص) سے مطابقت رکھتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے آغوش رسالت میں پرورش پائی اور آنحضرت (ص) نے آپ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ علم و حلم کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جو آپ نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات میں منتقل نہ کیا ہو۔
-
امیر المومنین نے اپنی پوری زندگی عدل و انصاف کے احیاء میں بسر کی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ امام کی ولادت نے دنیا میں نظام عدل کا احیاء کیا اور اس نظام کو رائج کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانی کو پیش کیا ان سے مخالفت کی وجہ ان کا عدل تھا۔
-
مرادآباد؛ حضرت علی کے یومِ ولادت پر محفلِ منقبت کا انعقاد
حوزہ/ہندوستان میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
خانۂ کعبہ میں ولادت حضرت علی (ع) کا راز، مولانا فیروز علی بنارسی
حوزہ/ ۱۳؍رجب المرجب۳۰ عام الفیل میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا کہ جس کی نظیر تاریخ بشریت میں نہ اس سے پہلے تھی اور نہ اس کے بعد وجود میں آئے گی اور وہ واقعہ خانۂ کعبہ کے اندر ایک مولود کی ولادت ہے جس کا نام نامی علی علیہ السلام رکھا گیا۔
-
حدیث روز | انتظار فرج، کلام امیر المؤمنین علیہ السلام میں!
حوزہ/ امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں صاحب الزمان حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے انتظار کی نصیحت کی ہے۔
-
حدیث روز | کلام امیر المومنین (ع) میں درگزر اور معاف کر دینے کی نصیحت
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں دوسروں کو معاف کر دینے اور ان کے غلطیوں سے صرفِ نظر کرنے کی نصیحت کی ہے۔
-
حدیث روز:
امیرالمومنین(ع) کی نظر میں بدترین برائی
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں بدترین برائی کو بیان کیا ہے۔
-
امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کےبعض مخصوص فضائل وکمالات
حوزہ/حاکم نیشاپوروی نے اپنی اسناد کے ساتھ احمد ابن حنبل سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے بیان کیا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں اتنے فضائل و کمالات کسی اور کے نقل نہیں ہؤے ہیں جتنے تنہا حضرت علی علیہ السلام کے نقل ہوئے ہیں۔
-
تدوین نہج البلاغہ کی کیفیت
حوزہ/تاریخ اسلام کی ابتدائی صدیوں سے مولائے کائنات کے کلمات خصوصاً آپ کے خطبات لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں...
-