۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پارا چنار کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن کے ساتھ ایسے اقدامات کریں گے تو پاکستان کا نقصان جبکہ دشمن اپنے اہداف میں کامیاب ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الرحمٰن الرحیم

پارا چنار سے آنے والی تازہ خبروں کے مطابق دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے مکمل نقل و حمل اور جنگی طور پر تعاون حاصل ہے۔ پارا چنار سے رابطوں میں بتایا گیا کہ بعض ادارے اپنی مکمل طاقت اور صلاحیتوں کے ساتھ اس امر میں شریک ہیں۔ اگر یہ خبر سچ ہے تو ریاستی اداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں اور تاریخ میں اپنے آپ کو باطل کا کھلونا نہ بنائیں۔

اس محب الوطن قوم کے ساتھ، جن کے خون سے بارڈر ایریا محفوظ ہیں، ایسے اقدامات کریں گے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوگا اور دشمن اپنے کام میں کامیاب ہوگا، اس مسئلے کو اگر جلد از جلد ختم نہ کیا جائے تو احتجاج اور پہیہ جام کرنے کا راستہ موجود ہے۔ جہاں جہاں ہوسکے پارا چنار کے مؤمنین کیلئے آواز بلند کریں، خواہ وہ سوشل میڈیا ہو، احتجاجات ہوں، اسمبلیاں ہوں، اخبار ہوں یا دیگر ذرائع مواصلات کے ذریعے حقائق پر پردہ ڈالنے کی سازش کو ناکام بنائیں۔ پارا چنار کے مؤمنین سے رابطے میں ہیں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروانے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

“وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ”

امام جمعہ سکردو؛ شیخ محمد حسن جعفری

ریاستی ادارے ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں؛ امام جمعہ سکردو نے پارا چنار کے مسئلے پر اہم بیان جاری کر دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .