۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ/علامہ رمضان توقیر نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار کی موجودہ صورتحال انتہائی قابلِ تشویش ہے، لہذا ریاستی اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد از جلد سیز فائر کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارہ چنار کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے فرزند قائد شہید علامہ سید علی حسینی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر فرزند قائد شہید علامہ سید علی حسینی نے پارہ چنار کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار کے حالات انتہائی گھمبیر ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ راستے بند ہیں، ضروریات کی اشیاء خورد و نوش اور ادوایات کی شدید قلت ہے۔ جنگ کے زخمیوں کے علاوہ دیگر مریضوں کےلیے بھی پریشانی بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ پارہ چنار کی موجودہ صورتحال یقیناً انتہائی تشویشناک ہے۔انتظامیہ اور ادارے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پارہ چنار ریاست پاکستان کا حصہ ہے۔ ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ پارہ چنار میں ریاستی رٹ کو قائم کرنے کے ریاستی وسائل کا سنجیدگی سے استعمال کرتے ہوئے امن و امان کو بحال کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام پارہ چنار کے حالات میں ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور پارہ چنار کے شہریوں کی داد رسی کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .