۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

 حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاراچنار واقعات پر حکومتِ پاکستان اور سکیورٹی اداروں سے سوال کرتے ہوئے  کہا: علاقہ پاراچنار میں ایسے کیا محرکات ہیں کہ ہر کچھ عرصہ بعد ضلع کرم کے حالات اِس نہج پر پہنچ جاتے ہیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں ایک مرتبہ پھراچانک حالات خراب ہونے پر تشویش اور دکھ کا اظہار اور حکومت و سکیورٹی اداروں سے استفسار کرتے ہوئے کہا: ایسے کیا محرکات ہیں کہ ہر کچھ عرصہ بعد ضلع کرم کے حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ معاملہ آتشیں اسلحہ کے استعمال تک آ جاتا ہے اور درجنوں بے گناہ شہری لقمہ اجل بن جاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور عدم برداشت کو لازمی طور پر روکنا ہو گا۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا: پاراچنار میں ہوئے حالیہ واقعات اور سانحات کی اعلی سطحی، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرتے ہوئے حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں اور ڈنگ ٹپاؤپالیسی کی بجائے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بناتے ہوئے ان واقعات میں ملوث قاتلوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے اِن سانحات میں جان بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کے ساتھ متاثرہ خانوادوں سے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر و حوصلے کی تلقین بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .