۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: پارا چنار کے حالات پر قابو پانے میں ذمہ دار ادارے کیوں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: پارا چنار کے حالات پر قابو پانے میں ذمہ دار ادارے کیوں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پورے ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم میں بدلنے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا: صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے مورچے خالی کرا کر جنگ بندی کرا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔ ایک طرف بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے دوسری طرف صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پاراچنار میں صورتحال کی سنگینی کا ادراک کسی بھی ذمہ دار کو نہیں۔ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلع کرم میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پانی سر سے گزرتا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .