۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے پاراچنار میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، معروف عالم دین،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور اسلامی تحریک پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ علامہ عارف حسین واحدی نے پاراچنار میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: پاراچنار کے عوام محب وطن اور بارڈر پر دشمنوں کے مقابلے میں وطن کے محافظ ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: اس وقت پاراچنار پر چاروں طرف سے دہشتگردوں کا حملہ جاری ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے مسلسل خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے حکومتی اداروں سے پاراچنار میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: پاراچنار کے مسئلہ پر پورے ملک میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی ادارے اور حکومت وہاں فوری جنگ بندی کرائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .