۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے پاکستان کے برادر اور ہمسایہ ملک ایران کے شہر کرمان میں میں دہشتگردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان کے برادر اور ہمسایہ ملک ایران کے شہر کرمان میں میں دہشتگردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس حادثے میں شہدا کے لواحقین، ایران کے عوام اور خاص کر رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم پاکستان کے تمام عوام کی طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشتگرد اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔ عالمی سامراجی طاقتیں خاص کر اسرائیل عالم اسلام میں دہشتگردی پھیلا کر امت کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا: اسرائیل اس طرح کے حادثے کرا کے حماس کے مقابلے میں اپنی ذلت آمیز شکست کو چھپانے اور فلسطینی بے گناہ نہتے عوام پر سفاکیت اور درندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے مگر مظلوم بے گناہ لوگوں کے خلاف اس طرح کی درندگی سے ان کے سفاکیت مزید عیاں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان اور ایران دونوں دہشتگردی سے متاثر ہیں۔ ہماری توقع یہ ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ پورا خطہ دہشتگردی سے پاک ہو سکے، امید ہے ان دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو دنیا کے سامنے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .