۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ حسنین گردیزی

حوزہ/ صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے سانحہ کرمان کے خلاف میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران میں برسی شہید سردار قاسم سلیمانی کے اجتماع میں دشمن کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کے مزدور شرانگیزوں کے ہاتھوں بے گناہ ایرانی شہریوں کی شہادت پر دل نہایت رنجیدہ ہے ایسے دل خراش واقعے کی مذمت کے لئے لفظ مذمت بھی چھوٹا ہے ۔دشمن نے بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا کر بہمانہ اور گھناونے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی کے مظلومین کی حمایت میں کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں لگنے والے زخموں کو دشمن اب تک چاٹ رہا ہے اور اپنی خفت عام معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔

علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران کی باہمت و جری ملت، شہدائے سانحہ کرمان کے وارثان اور خصوصاً رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم بحق محمد وآل محمد ؑ شہداء کو جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفائے کاملہ عنایت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .