۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کشمیر

حوزہ/ ریاست جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے معروف دینی ادارے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مدیر علامہ سید مختار حسین جعفری نے جمھوری اسلامی ایران کے شھر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے معروف دینی ادارے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مدیر علامہ سید مختار حسین جعفری نے جمھوری اسلامی ایران کے شھر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ نے اپنے بیان میں عالمی استکباری طاقتوں کو اس حملے کا زمہ دار قرار دیا ہے۔

مذمتی بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالمی استکباری و شیطانی طاقتوں امریکہ و اسرائیل کے نمک خواروں نے ایک مرتبہ پھر سرزمین ولایت و فقاھت کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

جمھوری اسلامی ایران کے شھر کرمان میں گزشتہ روز شھید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی میں ہونے والے دھماکے جہاں قابل مذمت ہیں وہیں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دشمن اسلام ہمیشہ علی کے نوکروں سے خوفزدہ ہے پھر چاہے وہ زندہ ہوں یا شھید ہو چکے ہوں۔

امت مسلمہ جان لے کہ یہ عالمی استکباری، استعماری اور شیطانی طاقتیں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں اور انشا اللہ بہت جلد یہ دنیا ان منحوس شیطانی طاقتوں کے نحس وجود سے پاک ہونے والی ہے۔

اس المناک حادثے پر ہم تمام امت مسلمہ، ملت ایران، علمائے کرام، مراجع عظام بالخصوص ولی امر مسلمین حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) اور بالاخص صاحب الانس و الجان، حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔ خداوند متعال اس دہشتگردانہ حملے میں شھید ہونے والے تمام افراد کو ام الشھداء، ام ابیھا حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کا مھمان قرار دے اور تمام مجروحین کو جلد از جلد شفاء کامل و عاجل عنایت ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .