جمعرات 4 جنوری 2024 - 20:50
آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کا کرمان میں دہشت گردی کے واقعہ پر تعزیتی پیغام

حوزہ / دفتر حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی جانب سے کرمان دہشتگردی کے واقعہ میں ہموطنوں کی ایک بڑی تعداد کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ شبیری زنجانی کے دفتر کی طرف سے جاری اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا إلیه راجعون

کرمان میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ میں ہموطنوں کی ایک بڑی تعداد کی مظلومانہ شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

میں اس دلخراش واقعہ پر حضرت ولی عصر عجل، ایرانی عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے شہداء کی ارواح کے علو درجات، پسماندگان کے لئے صبر و اجر اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگو ہوں۔

ان شاءاللہ بہت جلد اس واقعہ میں ملوث افراد اپنے مذموم اعمال پر سخت سزا پائیں گے۔

دفتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha