۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
انفجار در گلزار شهدای کرمان

حوزہ/ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے شہر کرمان میں شہید جنرل سلیمانی کی قبر کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے شہر کرمان میں شہید جنرل سلیمانی کی قبر کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

بدھ کی شام کرمان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی قدس بریگیڈ کے سابق چیف کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایک زبردست خودکش حملہ ہوا جس کے بعد جمعرات کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

جمعرات کو ہی سلامتی کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو، بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے، اس لیے دہشت گرد حملوں میں ملوث تمام عناصر کو ان کے جرائم کے مطابق سزا دی جائے۔

داعش کی جانب سے کرمان حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے باوجود صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کا شبہ برقرار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .