۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ہندوستان

حوزہ/ امام جمعہ کندرکی سادات ضلع مرادآباد اتر پردیش نے کرمان سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی درد ناک خبر ہے جو روز ولادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمه زہرا سلام اللہ علیہا اور روز شہادتِ شہید جنرل قاسم سلیمانی ایران سے آئی ہے، اس خبر نے مؤمنین کے دلوں کو ہلا دیا ہے؛ یہ ایک بہت بڑا حادثہ ہے ایسے وقت میں کہ جب لوگ روز شہادتِ شہید قاسم سلیمانی کی تربت پر جارہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کندرکی سادات ضلع مرادآباد اتر پردیش نے کرمان سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی درد ناک خبر ہے جو روز ولادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمه زہرا سلام اللہ علیہا اور روز شہادتِ شہید جنرل قاسم سلیمانی ایران سے آئی ہے، اس خبر نے مؤمنین کے دلوں کو ہلا دیا ہے؛ یہ ایک بہت بڑا حادثہ ہے ایسے وقت میں کہ جب لوگ روز شہادتِ شہید قاسم سلیمانی کی تربت پر جارہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالموں نے یہ کام انجام دے کر بتایا کہ شہید قاسم سلیمانی صرف زندہ نہیں، بلکہ مرنے کے بعد بھی ظالموں کیلئے خطرہ ہیں اور ظالم صرف ان سے نہیں، بلکہ ان کے زائرین سے بھی ڈرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پر درد حادثہ میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور جو زخمی ہیں ان کیلئے دعا گو ہیں خداوند عالم جلد از جلد شفاء دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .