برسی
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
علامہ مفتی جعفر حسین نے ہمیشہ شدت پسندی اور شرپسندی کی نفی کرتے ہوئے اعتدال اور اتحاد کو مدنظر رکھا
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود عوام کے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھنا علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کا خاصا تھا۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد:
ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
-
جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد:
شہید عارف حسین الحسینی (رح) نے تشیع مخالف قوتوں کو شکست دی، علامہ ڈاکٹر بشوی
حوزه/ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت خیبر پختونخواہ خواہ کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کی برسی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف علمی، سیاسی اور سماجی شخصیتوں کے علاوہ بعض تنظیموں کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین نے شرکت کی۔
-
شہید قائد علامہ عارف الحسینی اور شہید منی غلام محمد فخر الدین کی برسی کی مناسبت سے قم المقدسہ میں سیمینار کا انعقاد
حوزه/ حوزه علمیه حجتیہ کے شہید مطہری ہال میں 10 اگست بروز جمعرات مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم اور تشکل شہید فخر الدین کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید منی شہید فخر الدین کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔
-
تصاویر/ضلع اورکزئی خیبر پختونخواہ پاکستان میں شہید قائد کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
حوزه/مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی پیشاور پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
حوزه/مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی پیشاور پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعہ القائم ٹیکسلا پاکستان کے تحت شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا اہتمام
حوزه/ 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ جامعۃ القائم ٹیکسلا میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
شہید قائد عارف حسین الحسینی سرزمین پاکستان میں ولایت کے حقیقی ترجمان تھے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزه/ سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے یوم شہادت شہید عارف حسین الحسینی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ شہید حسینی کی شہادت کربلائی کرداروں کا تسلسل ہے۔
-
علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے بڈگام میں مجلسِ عزا کا اہتمام
حوزه/ مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری (ر) کی پہلی برسی کے موقع پر وادی بڈگام میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں بڈگام کشمیر کے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
ہندوستان میں امام راحل کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس:
امام خمینی (رح) نے سپر پاور کے تصور کو غلط ثابت کردیا، علامہ کلب جواد نقوی
حوزه/ امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر روح امام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفرانمآب(رح) ہندوستان لکھنؤ میں قائد ملت جعفریہ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی کی صدارت میں ایک تعزیتی جلسہ 7/ جون 2023ء بروز بدھ شام 4/بجے منعقد ہوا۔
-
عمانی وزارتِ اوقاف کے مشیر:
امام خمینی (رح) کی تحریک اور افکار قیامت تک زندہ رہیں گے
حوزه/ منذر بن عبداللہ السیفی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء لوگوں کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کیلئے آتے ہیں، کہا کہ امت مسلمہ کی ہدایت کیلئے آنے والوں میں سے ایک امام خمینی (رح) تھے۔ آپ کی تحریک اور افکار قیامت تک زندہ رہیں گے۔
-
امام خمینی نے مرجعیت کے وقار کو بلندکرتے ہوۓ دنیا کے سامنے مرجعیت کی ضرورت اور اہمیت کو واضح کیا، مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی
حوزہ/امام خمینی نے اپنی اس تحریک سے فقیہ کی طاقت اور اس کے اختیارات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کر کے دنیا کو بتایا کہ فقیہ فتویٰ دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اجراء کی بھی طاقت و قوت رکھتا ہے وہ صرف دینی عالم ہی نہیں ہوتا بلکہ اسکی بصیرت اصلاح معاشرت کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔
-
کوہاٹ پاکستان؛ امام خمینیؒ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے ’افکار امام خمینی‘ کے عنوان سے سمینار کا انعقاد
حوزه/ کوہاٹ قومی وحدت کونسل ڈویژن کے زیر اہتمام مرائی بالا امام بارگاہ میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے جوانان، بزرگان مرد و خواتین نے شرکت کی۔
-
فکر امام خمینی (رح) میں ہی پاکستان کی نجات ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزه/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ كی چونتیسویں برسی كے موقع پر نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ امام راحل مرد آفاقی اور علامہ اقبال کی آرزو تھے۔ فکر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں ہی پاکستان کی نجات ہے۔
-
قیادت، عوام اور وحدت؛ انقلابِ اسلامی کے تین بنیادی ارکان تھے، حجت الاسلام عباس جعفری فراہانی
حوزه/ حجۃ الاسلام جعفری نے انقلاب کی کامیابی کے عوامل کے حوالے سے کہا کہ یہ انقلاب مختلف بنیادوں پر وجود میں آیا جن میں سے تین بنیادی رکن بے مثال رہبر، عوام اور اتحاد کو قرار دے سکتے ہیں۔
-
جموں وکشمیر میں امام راحل کی برسی کے موقع پر مجلس کا انعقاد:
انقلابِ اسلامی نے پوری دنیا کو متاثر کیا، مولانا نامدار عباس
حوزه/ جموں وکشمیر ضلع پونچھ ہرونی گورسائی میں واقع مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام میں جعفری سنٹر کی طرف سے امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔
-
امام خمینیؒ کے نقطہ نظر سے عالمی دعوت اتحاد مہم اور بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد
حوزہ/ حسینی موومنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام #KhomeiniForAll مہم نے عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کی، اس سال کی مہم کے دوران تقریباً پچاس ہزار ٹویٹس، اور لاکھوں ممکنہ اثرات کے ساتھ زبردست ردعمل دیکھا گیا۔
-
تصاویر/ جامعہ المصطفٰی شعبۂ پاکستان کے تحت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے مجلس تجلیل و تکریم کا انعقاد
تصاویر/ پاکستان؛ جامعه المصطفٰی شعبۂ پاکستان کے تحت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے مجلس تجلیل و تکریم کا انعقاد
-
پاکستان؛ امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے مجلس تجلیل و تکریم کا انعقاد:
امام خمینی (رح) مجدد قرن اور انقلابِ اسلامی اس صدی کا معجزہ ہے، مقررین
حوزه/ جامعه المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے زیر اہتمام، خانۂ فرہنگ ایران اور الصادق ٹرسٹ اسلام آباد کے تعاون سے، بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی 34ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد و امامبارگاہ الصادق علیہ السّلام اسلام آباد میں ایک عظیم الشان سمینار "مجلس تجلیل و تکریم "کے عنوان سے منعقد ہوا۔
-
امام خمینی (رح) ایک لازوال حقیقت کا نام ہے، آیت اللہ سید احمد خاتمی
حوزه/ امام جمعہ تہران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج امام خمینی (رح) کے برجستہ جانشین امام خامنہ ای مدظلہ، امام راحل کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور تمام دشمنوں کے مدمقابل ڈٹ کر اسلامی معاشرے کی قیادت کر رہے ہیں، کہا کہ امام خمینی (رح) ایک لازوال حقیقت کا نام ہے۔
-
عراق؛ امام راحل (رح) کی برسی کے موقع پر کوفہ یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس:
امام خمینی (رح) دور حاضر کی سب سے بڑی اور تاریخی تحریک کے بانی تھے، آیت اللہ اعرافی
حوزه/ عراق؛ کوفہ یونیورسٹی میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے حوزات علمیه نجف اشرف اور قم المقدسہ کے اساتذہ اور طلاب، ایران و عراق کے اعلیٰ سیاسی حکام اور عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور طلباء کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد ہوا۔
-
امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر سری نگر میں مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی34برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مدین صاحب سرینگر میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جس میں انجمن سے وابستہ ذاکرین حضرات نے مرثیہ خوانی کر کے امام راحل امام خمینیؒ کے تئیں خراج تحسین پیش کیا۔
-
جلالپور امبیڈکر نگرر میں رہبر کبیر آیۃ اللہ موسوی الخمینی کی رحلت کے موقع پر علمی سیمینار کا انعقاد
حوزه/ ہندوستان؛ جلالپور امبیڈکر نگرر چارجون حوزۂ علمیه بقیۃ الله میں رہبر کبیر آیۃ اللہ العظمیٰ روح اللہ موسوی الخمینی رضوان اللہ کی رحلت کے موقع پر ایک عظیم الشان تقسیم انعامات اور علمی مقابلے کا انعقاد کیا۔
-
امام خمینی (رح) نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا، سیدہ معصومہ نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومه نقوی نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا۔
-
بیاد امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزه/ چار جون اس شخصیت کی برسی کا دن ہے جن کے نام کے بغیر ایران کے اسلامی انقلاب کی کوئی پہچان نہیں ہے جی ہاں امام خمینی نے ایران کی اڑھائی ہزار سالہ شہنشائیت کا خاتمہ کیا صرف یہی نہیں بلکہ اسکے بعد انہوں نے مشرق و مغرب کی سپرپاورز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کا لایا ہوا انقلاب آج بھی عالمی مستکبرین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے۔
-
امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تاریخ ساز رہبر
حوزه/ 34 سال گزر گئے، ایک کے بعد دوسری نسل کا زمانہ ختم ہونے کو آ گیا مگر وہ انگیزہ جو حضرت امام خمینی رح کے وجود پرنور سے ایجاد ہوا تھا وہ آج بھی ویسے ہی تروتازہ ہے۔ سراسر جہاں میں ۱۴ خرداد یا ۴ جون کو جس طرح یاد امام رح برپا کی جاتی ہے اور ہر آنے والا سال نسل نو کے بڑھاتے ہوئے ذوق و شوق کی جو منظر کشی کرتا دیکھائی دیتا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور اس وعدہ الہی کا عملی مظاہرہ ہے کہ ھل جزاء الاحسان الا الاحسان۔
-
عزادار حسینی امام خمینی ؒ
حوزه/ کیا کہنا اس عزادار حسین ؑ کا کہ اپنے جوان بیٹے آیۃ اللہ مصطفیٰ خمینی ؒ کی شہادت پر نہیں روئے بلکہ اسے لطف الٰہی سمجھا لیکن جیسے ہی ذاکر نے امام حسین علیہ السلام کے جوان حضرت علی اکبر علیہ السلام کے مصائب بیان کرنا شروع کیا تو ایسا گریہ کیا کہ ذاکر نے یہ سوچ کر جلدی ہی مجلس ختم کر دی کہ کہیں آپ کی طبیعت بگڑ نہ جائے۔
-
بمناسبت یوم رحلت بت شکن خمینی رح:
بت شکن
حوزه/ دور حاضر میں بھی جناب ابراہیم (ع) کے حقیقی مثال، خاندان محمد (ص) کے ایک ایسے بت شکن ہیں، جو شرق و غرب کے بت کدوں کو ہلا کر، دنیا کے افکار کو آزادی کی سمت لے گئے اور وہ ہے خمینی بت شکن۔
-
حضرت امام خمینیؒ کی تقریرات لکھنے والے شاگرد آج مرجع وقت ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی
حوزہ/ انہوں نے کہا: امام خمینی کی ایک سب سے اہم خصوصیت آپ کی علمی حیثیت ہے، نجف و قم میں آپ جب درس خارج دیتے تھے تو جید علمائے کرام شرکت کیا کرتے تھے، جنہوں نے آپ کے درس خارج کی تقریرات لکھی تھیں آج وہ مرجع وقت کہلاتے ہیں۔
-
ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور کا دورہ کرگل
حوزہ/ انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان میں رہبر معظم کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔