منگل 18 فروری 2025 - 22:20
کرگل؛ مکتب امام رضا (ع) سانکو میں بانی تنظیم المکاتب کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

حوزہ/ مکتب امام رضا علیہ السّلام سانکو میں تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم سید غلام عسکری اعلی اللہ مقامہ کے یومِ وفات کی مناسبت سے یومِ معلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ عزاء کی صدارت حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید صادق رضوی شعبۂ تبلیغات امام رضا علیہ السّلام سانکو نے کی۔

اس موقع پر حضرت سید غلام عسکری کی روح کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچوں کے لیے کوئز پروگرام بھی منعقد ہوا۔

مجلسِ عزاء میں شیخ غلام حسن، آغا سعید حسین رضوی، آغا سید حسن رضوی، تنظیم المکاتب لداخ کے نگراں سیکرٹری آغا سید ہادی شاہ، تنظیم المکاتب کے آفس سیکٹری حاجی صادق، آفس مالیات جناب شیخ ابراہیم، زون سانکو کے مسؤول آغا سید حسن رضوی، زون تیسور کے مسؤول آغا سید مہدی رضوی، زون بٹالک کے مسؤول محمد حسین اور دوسرے معزز حضرات نے شرکت کی۔

مجلس میں زون سانکو کے تقریباً 18 مکتبوں سے بچوں کو لایا گیا اور بچوں کے لیے کوئز پروگرام رکھا گیا، جس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

کرگل؛ مکتب امام رضا (ع) سانکو میں بانی تنظیم المکاتب کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

کرگل؛ مکتب امام رضا (ع) سانکو میں بانی تنظیم المکاتب کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

کرگل؛ مکتب امام رضا (ع) سانکو میں بانی تنظیم المکاتب کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha