حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید آفاق عالم نے خطیب اعظم کی برسی کے موقع پر کہا کہ طبیب امت مربی ملت خطیب اعظم سید غلام عسکری طاب ثراہ، اس مرد مجاہد کا نام ہے، جو میدان علم و عمل کی نمایاں شخصیت ہیں، یہی وجہ ہے جو آج تک ان کی خدمات لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں کیونکہ یہ انسان خود میں صرف شخص نہیں تھے، بلکہ شخصیت تھے، شخص یاد نہیں رہتے، مگر شخصیت یاد رہتی یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جب علماء میں علم و عمل تقوی و پرہیزگاری کا ذکر ہوگا تو جہاں دیگر شخصیات کا تذکرہ ہوگا وہیں اس مرد مجاہد کا تذکرہ بھی ہوگا اور کہا جائے گا کہ میدان علم میں کھڑا ہو ایک شخص قوم کے ہر فرد کو آواز دے رہا تھا کہ اپنی حیات کتنی بھی سختیوں پریشانیوں میں گزارنا مگر اپنے بچوں کو علم دین و دنیا سے ضرور آشنا کرانا ان کاکل تاریک نہ ہونے پائے اسے علم سے منور کرنا یہی سوچتے ہوئے جگہ جگہ پر مکاتب کا قیام کیا کتابوں کا انتظام کیا خود وہ انسان چلتا رہا، تاکہ میری قوم کے بچے کل سکون پاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الغرض خطیب اعظم کی بڑی خدمات ہیں، مختصر الفاظ میں قلم بند کرنا بہت مشکل ہے، بس آخر میں خطیب اعظم کی برسی پر انہیں دل کی گہرایوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔









آپ کا تبصرہ