بدھ 12 فروری 2025 - 14:08
اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ: جدید طبی سہولیات کے ساتھ مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج

حوزہ/ آر بی RB میموریل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، جونپور اور اے ایم آر AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے درمیان معاہدہ – جدید طبی سہولیات کے ساتھ مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج کی فراہمی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آر بی RB میموریل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، جونپور اور اے ایم آر AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے درمیان معاہدہ – جدید طبی سہولیات کے ساتھ مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج کی فراہمی۔

جونپور کے معروف آر بی RB میموریل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، کھووا منڈی اور اے ایم آر AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت ضرورت مند اور مستحق مریضوں کو رعایتی اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرزا محمد مہر عباس نے اس معاہدے کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا: "ہمارا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی مریض مالی مشکلات کے سبب علاج سے محروم نہ رہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ہم غریب اور ضرورت مند مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ: جدید طبی سہولیات کے ساتھ مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج

اسی موقع پر اے ایم آر AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے نمائندے جناب رضی حیدر نے کہا: "ہمارا ادارہ صحت کے شعبے میں سماجی خدمت کے جذبے کے تحت ہندوستان کے تمام صوبوں میں کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ RB میموریل اسپتال کے ساتھ یہ شراکت داری جونپور اور اس کے گرد و نواح میں معیاری مفت یا سستی طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔آر بی میموریل اسپتال ایک جدید طبی مرکز ہے، جہاں 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات دستیاب ہیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کوئی بھی شخص ناداری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔

اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر مرزا محمد مہر عباس، ماہر امراضِ قلب ہیں، جو اندرا پرستھا اپولو اسپتال، نئی دہلی میں سینئر کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور ہر مریض کو جدید اور مؤثر علاج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسپتال میں درج ذیل خدمات فراہم کی جاتی ہیں:

  • امراضِ قلب کا علاج – ہائی بلڈ پریشر، دل کی بند شریانیں اور دیگر امراضِ قلب کا مکمل علاج
  • ای سی جی اور ایکوکارڈیوگرافی – دل کی صحت کی جدید تشخیص
  • انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی – دل کی بند شریانوں کے لیے جدید علاج
  • کارڈیک ری ہیبیلیٹیشن – دل کے مریضوں کے لیے بحالی کے خصوصی پروگرام
  • ہائی بلڈ پریشر کا علاج – ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بلڈ پریشر کنٹرول
  • کولیسٹرول اور لیپڈ مینجمنٹ – دل کے امراض کے خطرات کو کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام
  • اسٹریس ٹیسٹ اور ہالٹر مانیٹرنگ – مسلسل نگرانی کے ذریعے دل کی بیماریوں کی تشخیص
  • ذیابیطس کا علاج – خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل رہنمائی

    اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ: جدید طبی سہولیات کے ساتھ مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج

معاہدے کے تحت مستحق مریضوں کو مفت رجسٹریشن، معائنے، بیڈ کی سہولت اور دیگر اہم طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ضرورت مند افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی سے رجوع کریں اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں تاکہ انہیں فوری طور پر طبی امداد دی جا سکے۔

رابطہ کریں:+919971276600

یہ معاہدہ صحت عامہ کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا اور امید کی جا رہی ہے کہ جونپور اور آس پاس کے علاقوں کے مستحق مریضوں کو اس سے بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ظفر عباس IN 05:06 - 2025/02/13
    جزاک اللہِ بہت ضروری قدم غریب انسان تو بڑے ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے ہزار بار سوچ کر بھی نہیں دکھا پاتا اب اس ٹرسٹ نے سوچ تو ختم کی فقط اپنی صحت کی فکر ہوگی
  • نقی امام IN 11:50 - 2025/02/13
    جیو بھائی جیو اللہ ترقی دے
  • دانش حسن IN 17:39 - 2025/02/13
    جزاک اللہِ پوری قوم مل کر اس طرح کے کام کرے تو کوئی پریشان اور غریب نہیں رہے گا
  • کریم حیدر IN 20:34 - 2025/02/14
    کام انسانی سماجی اور دینی ہے سلامت رہیں
  • فیصل IN 17:52 - 2025/02/15
    بہت عمدہ قدم اللہ ترقی عطاء فرمائے آمین
  • دیبل علی IN 14:42 - 2025/02/17
    دل کا علاج مہنگا ہے اگر اس زمانہ میں کوئی دل کا ڈاکٹر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرہا ہے تو اللہ کی نگاہ اس پر ہوگی جو یہ کام کر رہا ہے