پیر 3 مارچ 2025 - 17:38
ہندوستان؛ اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ کی مدد سے مالی مشکلات کی شکار مریضہ کا کامیاب علاج

حوزہ/ مراد آباد کی ایک مریضہ، جو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم تھی، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی مدد سے صحت یاب ہوگئی۔ ڈاکٹر غیور حسن نقوی نے شب و روز محنت سے ان کا علاج کیا، جبکہ ٹرسٹ کے نمائندے سیف علی نے رہنمائی فراہم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مراد آباد سے تعلق رکھنے والی ایک مریضہ کو مالی مشکلات کے باعث اس کے اہلِ خانہ بغیر علاج کے اسپتال سے گھر لے جا رہے تھے، کیونکہ وہ علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر تھے۔ اسپتال میں داخلے کے لیے ابتدائی طور پر پچاس ہزار (50,000) روپے اور اس کے بعد ہر روز پچاس ہزار روپے درکار تھے، جو ان کی استطاعت سے باہر تھا۔

اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نیٹ ورک میں آنے کے بعد، مریضہ کا علاج ممکن ہوا اور اب وہ روبہ صحت ہیں۔ ان کا علاج ڈاکٹر غیور حسن نقوی (ڈائریکٹر، نیو برائٹ ہسپتال، دھنورہ روڈ، امروہہ) نے اپنے اسپتال میں کیا۔ جب کہ مریضہ کی طبعیت نازک تھی ان کے گھر والے امید چھوڑ چکے تھے۔ ڈاکٹر غیور حسن نقوی صاحب نے اس خدمت کو اپنے لیے شرف سمجھتے ہوے شب و روز علاج میں مصروف عمل رہے۔

ہندوستان؛ اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ کی مدد سے مالی مشکلات کی شکار مریضہ کا کامیاب علاج

اس نیک کام میں ٹرسٹ کے نمائندے سیف علی نے ان کی راہنمائی اور مدد میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹرسٹ کی ہندوستان کے تمام شہروں اور صوبوں میں طبی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اس نیٹورک میں شامل ہونے کی گزارش ہے۔

مزید معلومات کے لیے 9568146232 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے https://www.amrmedicaltrust.com/doctors-with-us/

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Baqar ali IN 02:13 - 2025/03/04
    Subhan allah Ye hi he asl den jis ko sab ne chord rakha he
  • رحمت علی IN 08:29 - 2025/03/07
    عمدہ کام کر رہے ہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں