جمعہ 7 مارچ 2025 - 18:15
خیر آباد؛ کیئرز فیلڈ ہسپتال اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں مفاہمت

حوزہ/کیئرز فیلڈ اسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ خیرآباد ہندوستان اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے درمیان باہمی تعاون پر معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ مستحق مریضوں کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیرآباد اور اس کے گردونواح کے ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کیئرز فیلڈ اسپتال پرائیویٹ لمیٹڈمبارک پور روڈ خیر آباد، یوپی اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے درمیان باہمی تعاون پر معاہدہ طے پایا ہے اس معاہدے کے تحت، خیرآباد اور قریبی علاقوں کے ضرورت مند مریضوں کو فری یا بہت کم قیمت پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں بڑی راحت ملے گی۔

خیر آباد؛ کیئرز فیلڈ ہسپتال اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں مفاہمت

رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے میں المرتضٰی ایجوکیشنل ایویئرنس ٹرسٹ خیرآباد ضلع مئو یوپی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ المرتضٰی ٹرسٹ رکنیت سے قبل بھی مسلسل ضرورت مند مریضوں کی خدمت میں مصروف رہا ہے اور اب اس تعاون کے ذریعے مزید وسیع پیمانے پر فلاحی کام انجام دیں سکیں گے۔

خیر آباد؛ کیئرز فیلڈ ہسپتال اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں مفاہمت

یہ معاہدہ علاقے کے ضرورت مند افراد کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگا، جو ان کی طبی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

کیئرز فیلڈ اسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر عبداللہ نے اس معاہدے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت ان کے لیے ایک شرف ہے اور وہ اے ایم آر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

خیر آباد؛ کیئرز فیلڈ ہسپتال اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں مفاہمت

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں مختلف شعبے موجود ہیں، جیسے کہ: ادویات کا شعبہ (Medicine Department)سرجری کا شعبہ (Surgery Department)ہڈیوں کے امراض کا شعبہ (Orthopedic Department) کان، ناک، گلا (ای این ٹی) کا شعبہ (ENT Department) آنکھوں کا شعبہ (Ophthalmic Department)دانتوں کا شعبہ (Dental Department) بچوں کے امراض کا شعبہ (Pediatrics Department) زنانہ امراض کا شعبہ (Gynecology Department) ایمرجنسی (24 گھنٹے دستا ب) (Emergency 24 Hours) وغیرہ جس سے ضرورت مند افراد خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

خیر آباد؛ کیئرز فیلڈ ہسپتال اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں مفاہمت

اے ایم آر ٹرسٹ صحت کے شعبے میں سماجی خدمت کے جذبے کے تحت ہندوستان کے تمام صوبوں میں کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ کیئرز فیلڈ اسپتال کے ساتھ یہ شراکت داری خیرآباد اور اس کے گرد و نواح میں معیاری طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کیئرز فیلڈ اسپتال ایک جدید طبی مرکز ہے، جہاں 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات دستیاب ہیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں۔ٹرسٹ کوشش ہے کوئی بھی شخص ناداری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔

واضح رہے کہ یہ شراکت داری علاقے کے لوگوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ہوگی اور ان کے طبی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • تبسم حیدری IN 11:17 - 2025/03/08
    بہت اچھا قدم ہے۔ علاج کی تو بہت دور کی بات ہے لوگ بڑے ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہوے گھبراتے ہیں اس قدم سے ضرورت مند مریضوں کو علاج اور ہمت ملے گی
  • تبسم حیدری IN 11:17 - 2025/03/08
    بہت اچھا قدم ہے۔ علاج کی تو بہت دور کی بات ہے لوگ بڑے ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہوے گھبراتے ہیں اس قدم سے ضرورت مند مریضوں کو علاج اور ہمت ملے گی
  • علی حسن IN 13:54 - 2025/03/08
    سبحان اللہ حوزہ اردو زبان والوں کے لیے بہتر خدمات انجام دے رہا ہے ٹرسٹ کی یہ خدمات کسی نادار مریض کی زندگی بچا سکتی ہے۔ اللہ ہی اسطرح کے کاموں کو انجام دینے والا ہے
  • تحسین احمد IN 19:06 - 2025/03/08
    گڈ جوب سلامت رہیں
  • ذیشان علی IN 11:16 - 2025/03/09
    جزاک اللہِ بہت ضروری قدم ہے