حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں ”تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ“ قرآنی آیات کی خوبصورت خطاطی اور کیلیگرافی کی ایک شاندار نمائش کا اہتمام کر رہا ہے، یہ نمائش نہ صرف قرآنِ پاک کی عظمت کو اجاگر کرے گی، بلکہ ہنرمند خطاطوں کے فن کو بھی خراجِ تحسین پیش کرے گی۔
مقاصد:
1. ہنرمند خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
2. نوجوان نسل میں قرآنی خطاطی کے فن کے تئیں دلچسپی اور محبت پیدا کرنا۔
3. ماہِ رمضان کی برکتوں میں قرآن کی جانب لوگوں کو مختلف طریقوں سے متوجہ کرنا۔
ہمارا یقین:
فن کے ذریعے قرآن کا پیغام پہنچانا نہایت مؤثر اور دیرپا ہے۔ خطاطی کا یہ ہنر قرآن کی آیات کی خوبصورتی کو دلوں تک پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
ہنرمندوں کے لیے دعوت!
جو فنکار اور ہنرمند نوجوان اس نمائش میں اپنے آثار پیش کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں!
رابطہ نمبر:
7298786015
7006959204
آئیں، مل کر قرآن کی محبت کو پھیلائیں اور اس مقدس کتاب کی عظمت کو فن کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کریں۔
تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ کی جانب سے آپ سب کو رمضان المبارک مبارکباد!
آپ کا تبصرہ