ہفتہ 8 مارچ 2025 - 08:30
لکھنؤ: ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام "روح پرور رمضان پروگرام" کا سلسلہ جاری 

حوزہ/ ہندوستان کا عظیم شیعہ دینی، مذہبی، تعلیمی اور فلاحی ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام بانی تنظیم المکاتب ہال میں "روح پرور رمضان پروگرام" کا سلسلہ یکم رمضان المبارک سے جاری ہے جو پورے ماہ رمضان جاری رہے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ہندوستان کا عظیم شیعہ دینی، مذہبی، تعلیمی اور فلاحی ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام بانی تنظیم المکاتب ہال میں "روح پرور رمضان پروگرام" کا سلسلہ یکم رمضان المبارک سے جاری ہے جو پورے ماہ رمضان جاری رہے گا۔

یہ پروگرام حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب کے زیر صدارت شب میں 9 بجے منعقد ہوتا ہے جو ادارہ تنظیم المکاتب کے یوٹیوب چینل سے براہ راست نشر ہو رہا ہے۔

تلاوت قرآن کریم سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں روزانہ دو مبلغ رمضان المبارک کے مناسبت سے تقریر کرتے ہیں اور دو شاعر منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پیش کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں ناظرین و حاضرین کے دینی اور شرعی سوالات کے جوابات حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ دیتے ہیں۔

اس پروگرام کے آخر میں حاضرین و ناظرین سے سوالات پوچھے جاتے ہیں اور صحیح جواب دینے والے کو تشویقی انعام دیا جاتا ہے۔

پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صبیح الحسین نائب صدر تنظیم المکاتب، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نقی عسکری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب اور جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ و طلاب کے علاوہ مومنین و مومنات شرکت کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha