حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تنظیم المکاتب کے بانی تنظیم المکاتب ہال میں ہر سال کی طرح امسال بھی دعائے عرفہ اور مجلس عزا منعقد ہوئی۔
طلاب جامعہ نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی بعدہ سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔
مولانا سید صفی حیدر زیدی نے دعا عرفہ کے فقرے کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے دعا کی عظمت و فضیلت بیان کی اور آخر میں جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کے مصائب پڑھے۔
پروگرام میں خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب، اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ اور مومنین نے شرکت کی، اسی طرح جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب میں معلمات و طالبات نے دعائے عرفہ پڑھی بعدہ سفیر حسینی کی عزاداری کی ۔