تنظیم المکاتب
-
حسین حامد؛ نگراں سیکریٹری معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر:
قیام امام حسین (ع) امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے تھا
حوزہ/ تنظیم المکاتب کشمیر کے رہنما نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کے عظیم فریضہ کو بروئے کار لاکر دین خدا اور سنت پیغمبر (ص) کو پھر سے زندہ کرنے اور نبی اکرم (ص) کے وفات کے بعد ایجاد کردہ تمام بدعتوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے ہی بس قیام فرمایا۔
-
آیت اللہ رئیسی کی المناک شہادت عالم انسانیت کا نقصان: مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، آیت اللہ سید آل ہاشم امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شہداء کی یاد میں آج گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی و جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا۔
-
بیاد قوم وملت اور بیاد سربراہ تحریک دینداری غلام عسکری (رح):
تحریکِ دینداری کا احیاء چاہیئے!!
حوزہ/ تحریک دینداری یعنی بیسویں صدی میں قیام مکاتب امامیہ کا عمل ایک الٰہی وروحانی پلان تھا جس میں خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ بفضل خداوند متعال کامیاب ہوئے تھے۔
-
گھوسی میں احترام ممبر و تقدس عزا مہم کے حوالے سے میٹیگ کا انعقاد
حوزہ/ مولانا صبیح الحسن: احترام ممبر و تقدس عزا مہم کی تحریک کا مقصد فضائل و سیرت وتاریخ اہلبیت علیہم السلام اور عقائد امامیہ کی مکمل ترویج ہے۔
-
کشمیر کے مشہور مفکر، مصلح، ماہر تعلیم اور مبلغ سید احمد بیدار انتقال کر گئے
حوزہ/ وسطی کشمیر کے ڑب گاندربل سے تعلق رکھنے والے مشہور مفکر ، مصلح، ماہر تعلیم اور مبلغ سید احمد بیدارعابدی دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔
-
تنظیم المکاتب میں 10 روزہ ذاکری کیمپ کا شاندار افتتاح
حوزہ/ ملک بھر کے طلباء و طالبات نے آف لائن اور آن لائن شرکت کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا۔
-
ساری کامیابیاں دين میں چھپی ہیں دنیا کی ہوں یا آخرت کی : مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اور جہنم کی آگ سے انسان تب ہی بچ سکے گا جب وہ علم دین سیکھے گا۔
-
ادارہ تنظیم المکاتب میں جشن یوم جمہوریہ ہند منعقد ہوا؛
ہندوستان ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ چلنے کی نصیحت کرتا ہے، مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان وہ پہلا ملک ہے جہاں جناب عیسٰی کی پیدائش سے کم سے کم 100 سال پہلے ملک کے بہت سے حصوں میں جمہوریت موجود تھی یعنی ہمارا وہ ملک ہے جو ہزاروں برسوں سے ہم کو ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ مل کر چلنے کی نصیحت کرتا ہے۔
-
مینیجنگ کمیٹی تنظیم المکاتب نے پورے ملک سے مانگے ایلکشن کے لئے امیدواروں کے نام
حوزہ/ پورے ملک میں موجود عمومی، دائمی اور بنیادی ممبر دیں گے ووٹ۔
-
اگر قرآن ہی نہیں آتا تو دیگر علوم کے جاننے سے کیا فائدہ:حجۃ الاسلام سید حسن اصل نژاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن اصل نژاد نے ابتدائے کلام میں بیان کیا کہ ہمارے بزرگوں نے نصیحت کی ہے کہ طالب علم بننے سے پہلے قرآن کریم حفظ کریں ۔ اگر قرآن ہی نہیں آتا تو دوسرے علوم کے جاننے سے کیا فائدہ ہو گا۔
-
جوانی ادب سیکھنے کا بہترین زمانہ ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی
حوزہ/ مجمع جہانی اہلبیت علیہم السلام قم ایران کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی اور ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمایندے حجۃ الاسلام و المسلمین رضا شاکری لکھنو دورے پر ادارہ تنظیم المکاتب تشریف لائے۔
-
حب علی یعنی ایمان و تقویٰ : مولانا سید ممتاز جعفر نقوی
حوزہ/ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے کہا: مولا علیؑ امیرالمومنین اور امام المتقین ہیں ۔ آپ کی محبت انسان کو با ایمان اور با تقویٰ بناتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو امیرالمومنین علیہ السلام کی محبت پر تربیت کرنا چاہئیے تا کہ ایک با ایمان اور با تقویٰ نسل سامنے آئے۔
-
ایسے کاموں سے بھی بچیں جنکا کرنا دوسرے مومنین کے لئے مشکل ساز ہو : مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین نے ہمیں ایسے اچھے کاموں سے بھی روکا ہے جس کی انجام دہی دوسرے مومنین کے لئے مشکلات کا سبب ہو اور انجام نہ دینے کی صورت میں وہ احساس کمتری کا شکار ہوں۔
-
دینی خدمات کی فراہمی کے لئے شبیہ روضہ کاظمین کے نزدیک تنظیم المکاتب کی جانب سے کیمپ
حوزہ/ سات اور آٹھ ربیع الاول کو ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے شبیہ روضہ کاظمین کے نزدیک کیمپ لگایا گیا تا کہ مومنین اس دینی تعلیمی ادارہ تنظیم المکاتب سے واقفیت کے ساتھ، اسکی دینی خدمات بھی بہ آسانی حاصل کر سکیں۔
-
تنظیم المکاتب میں مجلس عزا و جلسہ سیرت منعقد ہوا +تصاویر
حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت بانیٔ تنظیم المکاتب ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی جسے مولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ نے خطاب کیا۔
-
تنظیم المکاتب میں تقریب یوم آزادی ہند منعقد ہوئی
حوزہ/ ہندوستان کے ۷۵ویں یوم آزادی پر تنظیم المکاتب میں تقریب منعقد ہوئی۔
-
عزاداری، عزادار اور عزا خانہ کربلا کے ذرائع ابلاغ ہیں: مولانا سید شمیم الحسن رضوی
حوزہ/ صدر ادارۂ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمیم الحسن رضوی نے کہا کہ اہل علم و نظر نے جو تجاویز پیش کی ہیں وہ محترم ہیں اور ان پر غور و فکر کے بعد عمل ہونا چاہئیے ۔ لیکن کربلا کے اہم ذرائع ابلاغ عزداری، عزادار اور عزاخانہ ہیں لہذا ان کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں دعائے عرفہ اور مجلس عزا برپا ہوئی
حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے بانی تنظیم المکاتب ہال میں ہر سال کی طرح امسال بھی دعائے عرفہ اور مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں مجلس عزا اور جلسہ سیرت منعقد کا انعقادا
حوزہ/ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جسے مولانا شاہ رضا نے خطاب کیا۔
-
تنظیم المکاتب میں شجر کاری +تصاویر
حوزہ/ ملک کے عظیم شیعہ دینی، تعلیمی اور فلاحی ادارۂ تنظیم المکاتب میں مدرسہ کے ذمہ داران نے درخت لگائے۔
-
دینداری کمالِ عقل کی علامت : مولانا سید ضمیرالحسن رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا: اللہ کے دین کو ناقص عقل کے ساتھ نہیں سمجھا جا سکتا۔ جب عقل کے اوپر خواہش غالب آجائے تو عقل بیکار ہوجاتی ہے۔ انسان دین کے قریب اس وقت پہنچتا ہے جب عقل کمال تک پہنچتی ہے۔
-
کمسنی میں امام محمد تقی (ع) نےخلق پر امامت کی، مولانا محمد عباس معروفی
حوزہ/ انبیاء علیہم السلام میں جناب یحییٰ علیہ السلام کو جو مرتبہ حاصل ہے وہی چودہ معصومین علیہم السلام میں امام محمد تقی علیہ السلام کو حاصل ہے۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری:
کربلا کا غم انسان کو قوت بخشتا ہے، مولانا ممتاز علی
حوزہ/ نائب صدر تنظیم المکاتب: دین کا حوصلہ، عمل کا حوصلہ، نماز کا حوصلہ کربلا سے ملتا ہے۔ دنیا کے ہر غم سے انسان کمزور پڑ جاتا ہے لیکن کربلا کا غم انسان کو قوت بخشتا ہے۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری؛
اپنی ایجادات نہیں بلکہ معصومین ؑ کی تعلیم کردہ دعائیں پڑھیں، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ علماء نے ہمیں جو دعائیں تعلیم کی ہیں وہ معصومین علیہم السلام کی تعلیم کردہ ہیں ۔ ہمیں وہی پڑھنا چاہئیے ۔ ہمیں اپنی جانب سے اس میں کمی یا زیادتی کا حق نہیں ہے۔ ایجاد کا حق نہیں ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد:
انسان کی پہلی درسگاہ آغوش مادر ہے، مولانا سید منور حسین رضوی
حوزہ/ انچارج جامعہ امامیہ نے کہا کہ انسان کی پہلی درسگاہ آغوش مادر ہے۔ اسکول اور مدرسہ کی تعلیم بعد میں ہے پہلے ماں کی تعلیم ہے۔ ماں کی دی تعلیم سے اولاد تا حیات متاثر رہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔
-
رزق حلال کے لئے کوشش کرنا دین کی تعلیم ہے، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتطام تنظیم المکاتب نے کہا کہ قرآنی فیصلہ ہے کہ ہر انسان چاہے وہ کسی بھی رنگ و نسل کا ہو، کسی بھی ملک و ملت کا ہو وہ خسارہ میں ہے۔فائدہ اور نجات صرف اسی کا مقدر ہے جو ایمان لائے اور عمل صالح بجا لائے، ساتھ ہی حق و صبر کی تلقین کرے۔
-
تصاویر/ کشمیر میں تنظیم المکاتب کی جانب سے ایک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/کشمیر میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام امام بارگاہ شیعیان پونچھ میں ایک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں سیمینار منعقد ہوا:
امامت و خلافت منصب الہی: مولانا ممتاز علی
حوزہ/ مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے امام علی رضا علیہ السلام کی علمی سیرت کو بیان کرتے ہوئے طلاب و افاضل جامعہ امامیہ کی ہمہ گیر خدمات پر روشنی ڈالی۔
-
پونہ اور اطراف میں مولانا سید غلام عسکری ؒ کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد:
وسایل نہیں خالق وسایل پر بھروسہ کریں، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ پورے ملک میں بنگال سے کشمیر تک مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کے قائم کردہ مکاتب امامیہ سر گرم عمل ہیں ۔ ان مکاتب میں پچاس برس سے زیادہ عرصہ سے دینی تربیت ہو رہی ہے جو آپ کی یادگار ہیں بلکہ آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔
-
ممبئی اور اطراف میں مولانا سید غلام عسکری ؒ کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد
حوزہ/ سربراہ تحریک دینداری، محسن ملت جعفریہ، خطیب اعظم بانیٔ تنظیم المکاتب کی یاد میں ممبئی اور اس کے اطراف کی شہروں میں اعلی پیمانے پر مجالس کا اہتمام کیا گیا۔